🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
64. بَابُ فَضْلِ التَّهْلِيلِ:
باب: «لا إله إلا الله» کہنے کی فضیلت کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6404
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَمْرٍو، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَبِي زَائِدَةَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ، قَالَ:" مَنْ قَالَ: عَشْرًا كَانَ كَمَنْ أَعْتَقَ رَقَبَةً مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ"، قَالَ عُمَرُ بْنُ أَبِي زَائِدَةَ، وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي السَّفَرِ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ رَبِيعِ بْنِ خُثَيْمٍ، مِثْلَهُ، فَقُلْتُ لِلرَّبِيعِ: مِمَّنْ سَمِعْتَهُ؟ فَقَالَ: مِنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ، فَأَتَيْتُ عَمْرَو بْنَ مَيْمُونٍ، فَقُلْتُ: مِمَّنْ سَمِعْتَهُ؟ فَقَالَ: مِن ابْنِ أَبِي لَيْلَى، فَأَتَيْتُ ابْنَ أَبِي لَيْلَى، فَقُلْتُ: مِمَّنْ سَمِعْتَهُ؟ فَقَالَ مِن أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ يُحَدِّثَهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،. وَقَالَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ مَيْمُونٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ قَوْلَهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،. وَقَالَ مُوسَى، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، عَنْ دَاوُدَ، عَنْ عَامِرٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،. وَقَالَ إِسْمَاعِيلُ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنِ الرَّبِيعِ قَوْلَهُ. وَقَالَ آدَمُ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مَيْسَرَةَ، سَمِعْتُ هِلَالَ بْنَ يَسَافٍ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ خُثَيْمٍ، وَعَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَوْلَهُ. وَقَالَ الْأَعْمَشُ، وَحُصَيْنٌ، عَنْ هِلَالٍ، عَنِ الرَّبِيعِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَوْلَهُ. وَرَوَاهُ أَبُو مُحَمَّدٍ الْحَضْرَمِيُّ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كَانَ كَمَنْ أَعْتَقَ رَقَبَةً مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلِ"، قَالَ: أَبُو عَبْد اللَّهِ: الصَّحِيحُ قَوْلُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عَمْرٍو.
ہم سے عبداللہ بن محمد مسندی نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالملک بن عمرو نے، کہا کہ ہم سے عمر بن ابی زائد نے، ان سے ابواسحاق سبیعی نے، ان سے عمرو بن میمون نے بیان کیا کہ جس نے یہ کلمہ دس مرتبہ پڑھ لیا وہ ایسا ہو گا جیسے اس نے ایک عربی غلام آزاد کیا۔ اسی سند سے عمر بن ابی زائدہ نے بیان کیا کہ ہم سے عبداللہ بن ابی السفر نے بیان کیا، ان سے شعبی نے، ان سے ربیع بن خثیم نے یہی مضمون تو میں نے ربیع بن خثیم سے پوچھا کہ تم نے کس سے یہ حدیث سنی ہے؟ انہوں نے کہا کہ عمرو بن میمون اودی سے۔ پھر میں عمرو بن میمون کے پاس آیا اور ان سے دریافت کیا کہ تم نے یہ حدیث کس سے سنی ہے؟ انہوں نے کہا کہ ابن ابی لیلیٰ سے۔ (پھر میں) ابن ابی لیلیٰ کے پاس آیا اور پوچھا کہ تم نے یہ حدیث کس سے سنی ہے؟ انہوں نے کہا کہ ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے، وہ یہ حدیث نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے تھے اور ابراہیم بن یوسف نے بیان کیا، ان سے ان کے والد یوسف بن اسحاق نے، ان سے ابواسحاق سبیعی نے، انہوں نے کہا کہ مجھ سے عمرو بن میمون اودی نے بیان کیا، ان سے عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ نے اور ان سے ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہی حدیث نقل کی۔ اور موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا کہ ہم سے وہیب بن خالد نے بیان کیا، ان سے داؤد بن ابی ہند نے،، ان سے عامر شعبی نے، ان سے عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ نے اور ان سے ابوایوب رضی اللہ عنہ نے، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے۔ اور اسماعیل بن ابی خالد نے بیان کیا، ان سے شعبی نے، ان سے ربیع نے موقوفاً ان کا قول نقل کیا۔ اور آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالملک بن میسرہ نے بیان کیا، کہا میں نے ہلال بن یساف سے سنا، ان سے ربیع بن خثیم اور عمرو بن میمون دونوں نے اور ان سے ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے۔ اور اعمش اور حصین دونوں نے ہلال سے بیان کیا، ان سے ربیع بن خثیم نے اور ان سے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے، یہی حدیث روایت کی۔ اور ابو محمد حضرمی نے ابوایوب رضی اللہ عنہ سے، انہوں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مرفوعاً اسی حدیث کو روایت کیا۔ [صحيح البخاري/كتاب الدعوات/حدیث: 6404]
حضرت عمرو بن میمون رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ جس نے دس مرتبہ یہ کلمہ کہا تو وہ ایسا ہوگا ”جیسے اس نے اولادِ اسماعیل علیہ السلام سے ایک غلام آزاد کیا“۔ (راویِ حدیث) حضرت عمر بن ابی زائدہ نے کہا: ”ہم سے عبداللہ بن ابو سفر نے بیان کیا، ان سے امام شعبی نے، ان سے ربیع بن خثیم نے یہی مضمون بیان کیا تو میں نے ربیع سے پوچھا کہ تم نے یہ حدیث کس سے سنی ہے؟ انہوں نے کہا: عمرو بن میمون سے۔ پھر میں عمرو بن میمون کے پاس آیا اور ان سے پوچھا کہ تم نے یہ حدیث کس سے سنی ہے؟ انہوں نے کہا: ابن ابی لیلیٰ سے۔ میں ابن ابی لیلیٰ کے پاس آیا اور ان سے پوچھا کہ تم نے یہ حدیث کس سے سنی ہے؟ انہوں نے کہا: حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے اور وہ اسے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں۔“ ابراہیم بن یوسف اپنے باپ سے بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں وہ ابو اسحاق سے، انہوں نے کہا: ”مجھے عمرو بن میمون نے بیان کیا وہ عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ سے، وہ حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہی حدیث بیان کی۔“ موسیٰ بن اسماعیل نے کہا: ”ہم سے وہیب بن خالد نے بیان کیا داؤد بن ابی ہند سے، ان سے عامر شعبی نے، ان سے عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ نے اور ان سے حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کو نقل کیا۔“ اسماعیل نے شعبی سے، انہوں نے ربیع بن خثیم سے موقوفاً ان کا قول نقل کیا ہے۔ آدم بن ابی ایاس نے کہا: ”ہم سے شعبہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا: ہم سے عبدالملک بن میسرہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا: میں نے ہلال بن یساف سے سنا، وہ ربیع بن خثیم اور عمرو بن میمون سے بیان کرتے ہیں، دونوں نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے ان کا قول بیان کیا ہے۔“ اعمش اور حصین نے ہلال سے، انہوں نے ربیع سے، انہوں نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے موقوفاً بیان کیا ہے۔ ابو محمد حضرمی نے حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کیا ہے: ”وہ ایسے ہے جیسے اس نے اسماعیل علیہ السلام کی اولاد سے ایک گردن آزاد کی۔“ ابوعبداللہ (امام بخاری رحمہ اللہ) کہتے ہیں: ”صحیح بات عبدالملک بن عمرو کی روایت ہے۔“ [صحيح البخاري/كتاب الدعوات/حدیث: 6404]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

تخریج وتحقیقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ از محدثِ مدینہ ڈاکٹر محمد عبداللہ اعظمی رحمہ اللہ
الجامع الكامل حدیث نمبر :
5113 10818

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو أيوب الأنصاريمن كبار الصحابة.
👤←👥أبو محمد الحضرمي
Newأبو محمد الحضرمي ← أبو أيوب الأنصاري
هو أفلح وإلا فمجهول
👤←👥عبد الله بن مسعود
Newعبد الله بن مسعود ← أبو محمد الحضرمي
من السابقين الأولين ، ومن كبار العلماء من الصحابة ، مناقبه جمة
👤←👥الربيع بن خثيم الثوري
Newالربيع بن خثيم الثوري ← عبد الله بن مسعود
ثقة عابد
👤←👥هلال بن يساف الأشجعي
Newهلال بن يساف الأشجعي ← الربيع بن خثيم الثوري
ثقة
👤←👥حصين بن عبد الرحمن السلمي
Newحصين بن عبد الرحمن السلمي ← هلال بن يساف الأشجعي
ثقة ، تغير حفظه في الآخر
👤←👥الأعمش
Newالأعمش ← حصين بن عبد الرحمن السلمي
ثقة حافظ , عارف بالقراءات ورع لكنه يدلس
👤←👥عبد الله بن مسعود
Newعبد الله بن مسعود ← الأعمش
من السابقين الأولين ، ومن كبار العلماء من الصحابة ، مناقبه جمة
👤←👥عمرو بن ميمون الأودي
Newعمرو بن ميمون الأودي ← عبد الله بن مسعود
ثقة عابد
👤←👥الربيع بن خثيم الثوري
Newالربيع بن خثيم الثوري ← عمرو بن ميمون الأودي
ثقة عابد
👤←👥هلال بن يساف الأشجعي
Newهلال بن يساف الأشجعي ← الربيع بن خثيم الثوري
ثقة
👤←👥عبد الملك بن ميسرة الهلالي
Newعبد الملك بن ميسرة الهلالي ← هلال بن يساف الأشجعي
ثقة
👤←👥شعبة بن الحجاج
Newشعبة بن الحجاج ← عبد الملك بن ميسرة الهلالي
ثقة حافظ , متقن
👤←👥آدم بن أبي إياس
Newآدم بن أبي إياس ← شعبة بن الحجاج
ثقة عابد
👤←👥الربيع بن خثيم الثوري
Newالربيع بن خثيم الثوري ← آدم بن أبي إياس
ثقة عابد
👤←👥الشعبي
Newالشعبي ← الربيع بن خثيم الثوري
ثقة ، مشهور ، فقيه فاضل
👤←👥إسماعيل بن أبي خالد
Newإسماعيل بن أبي خالد ← الشعبي
ثقة ثبت
👤←👥أبو أيوب الأنصاري
Newأبو أيوب الأنصاري ← إسماعيل بن أبي خالد
من كبار الصحابة.
👤←👥عبد الرحمن بن أبي ليلى
Newعبد الرحمن بن أبي ليلى ← أبو أيوب الأنصاري
ثقة
👤←👥الشعبي
Newالشعبي ← عبد الرحمن بن أبي ليلى
ثقة ، مشهور ، فقيه فاضل
👤←👥داود بن أبي هند
Newداود بن أبي هند ← الشعبي
ثقة متقن ، كان يهم بآخره
👤←👥وهيب بن خالد الكرابيسي
Newوهيب بن خالد الكرابيسي ← داود بن أبي هند
الحافظ ، ثقة ثبت ، لكنه تغير قليلا بآخره
👤←👥موسى بن إسماعيل التبوذكي
Newموسى بن إسماعيل التبوذكي ← وهيب بن خالد الكرابيسي
ثقة ثبت
👤←👥أبو أيوب الأنصاري
Newأبو أيوب الأنصاري ← موسى بن إسماعيل التبوذكي
من كبار الصحابة.
👤←👥عبد الرحمن بن أبي ليلى
Newعبد الرحمن بن أبي ليلى ← أبو أيوب الأنصاري
ثقة
👤←👥عمرو بن ميمون الأودي
Newعمرو بن ميمون الأودي ← عبد الرحمن بن أبي ليلى
ثقة عابد
👤←👥أبو إسحاق السبيعي
Newأبو إسحاق السبيعي ← عمرو بن ميمون الأودي
ثقة مكثر عابد , اختلط بآخره
👤←👥يوسف بن إسحاق بن أبي إسحاق السبيعي
Newيوسف بن إسحاق بن أبي إسحاق السبيعي ← أبو إسحاق السبيعي
ثقة
👤←👥إبراهيم بن يوسف بن إسحاق بن أبي إسحاق السبيعي
Newإبراهيم بن يوسف بن إسحاق بن أبي إسحاق السبيعي ← يوسف بن إسحاق بن أبي إسحاق السبيعي
صدوق يهم
👤←👥أبو أيوب الأنصاري
Newأبو أيوب الأنصاري ← إبراهيم بن يوسف بن إسحاق بن أبي إسحاق السبيعي
من كبار الصحابة.
👤←👥عبد الرحمن بن أبي ليلى
Newعبد الرحمن بن أبي ليلى ← أبو أيوب الأنصاري
ثقة
👤←👥عمرو بن ميمون الأودي
Newعمرو بن ميمون الأودي ← عبد الرحمن بن أبي ليلى
ثقة عابد
👤←👥الربيع بن خثيم الثوري
Newالربيع بن خثيم الثوري ← عمرو بن ميمون الأودي
ثقة عابد
👤←👥الشعبي
Newالشعبي ← الربيع بن خثيم الثوري
ثقة ، مشهور ، فقيه فاضل
👤←👥عبد الله بن أبي السفر الهمداني
Newعبد الله بن أبي السفر الهمداني ← الشعبي
ثقة
👤←👥عمر بن أبي زائدة الهمداني
Newعمر بن أبي زائدة الهمداني ← عبد الله بن أبي السفر الهمداني
صدوق رمي بالقدر
👤←👥عمرو بن ميمون الأودي
Newعمرو بن ميمون الأودي ← عمر بن أبي زائدة الهمداني
ثقة عابد
👤←👥أبو إسحاق السبيعي
Newأبو إسحاق السبيعي ← عمرو بن ميمون الأودي
ثقة مكثر عابد , اختلط بآخره
👤←👥عمر بن أبي زائدة الهمداني
Newعمر بن أبي زائدة الهمداني ← أبو إسحاق السبيعي
صدوق رمي بالقدر
👤←👥أبو عامر العقدي
Newأبو عامر العقدي ← عمر بن أبي زائدة الهمداني
ثقة
👤←👥عبد الله بن محمد المسندي
Newعبد الله بن محمد المسندي ← أبو عامر العقدي
ثقة حافظ ، جمع المسند
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
6404
من قال عشرا كان كمن أعتق رقبة من ولد إسماعيل
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 6404 کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 6404
حدیث حاشیہ:
سند میں اسماعیل بن ابی خالد والا جو اثر نقل ہوا ہے اسے حسین مروزی نے زیادات زہد میں وصل کیا مگر زیادات میں پہلے یہ روایت موقوفاً ربیع سے نقل کی اس کے اخیر میں یہ ہے۔
شعبی نے کہا میں نے ربیع سے پوچھا تم نے یہ کس سے سنا؟ انہوں نے کہا عمرو بن میمون سے۔
میں نے ان سے ملا اور پوچھا، انہوں نے کہا میں نے عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ سے سنا، میں ان سے ملا اور پوچھا تم یہ حدیث کس سے روایت کرتے ہو؟ انہوں نے کہا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے، کلمہ لا إلٰه الا اللہ وحدہ الخ بڑی فضیلت والا کلمہ ہے۔
بعض روایتوں میں وله الحمد کے بعد یحیی ویمیت اور بعض میں غیرك الخ کے لفظ زیادہ آئے ہیں۔
یہ کلمہ گنہگاروں کے لئے اکسیر اعظم ہے۔
اگر روزانہ کم سے کم سوبار اس کلمہ کو پڑھ لیا کریں تو گناہوں سے کفارہ کے علاوہ توحید میں عقیدہ اس قدر مضبوط وپختہ ہو جائے گا کہ وہ شخص توحید کی برکت سے اپنے اندر ایک خاص ایمانی طاقت محسوس کرے گا۔
راقم الحروف خادم محمد داؤد رازنے اپنی حقیر عمر میں ایسے کئی بزرگو ں کی زیارت کی ہے جن کی ایمانی طاقت کا میں اندازہ نہیں کر سکا۔
جن میں سے ایک بمبئی کے مشہور بزرگ مہاجر مکہ حضرت حاجی منشی علیم اللہ صاحب بھی تھے جو مکہ ہی کی سرزمین میں آرام کر رہے ہیں۔
غفر اللہ له و أدخله جنة الفردوس۔
آمین۔
ابومحمد حضرمی کی روایت کو امام احمد اور جرجانی نے وصل کیا ہے۔
بعض نسخوں میں یہاں اتنی عبارت زائد ہے قال أبو عبد اللہ والصحیح قول عمرو یعنی حضرت امام بخاری نے کہا کہ عمرو کی روایت صحیح ہے حالانکہ اوپر عمرو کی روایت کوئی نہیں گزری بلکہ عمربن زائدہ کی ہے۔
حافظ ابوذر نے کہا عمر بغیر واؤ کے صحیح ہے۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 6404]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:6404
حدیث حاشیہ:
(1)
یہ کلمۂ توحید ہم جیسے گناہ گاروں کے لیے اکسیر اعظم کی حیثیت رکھتا ہے۔
اگر اس کلمے کو ایک دن میں کم از کم سو مرتبہ پڑھ لیا کریں تو گناہوں کے کفارہ کے علاوہ عقیدۂ توحید اس قدر مضبوط ہو جائے گا کہ اسے پڑھنے والے توحید کی برکت سے ایک خاص ایمانی قوت محسوس کریں گے۔
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کہتے ہیں:
بعض روایات میں ہے کہ شام کے وقت یہ وظیفہ کرنے والے کو بھی یہی اجر ملے گا۔
(2)
حدیث کے ظاہر سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ اجروثواب ہر شخص کو ملے گا جو اس وظیفے کو حرز جان بنائے گا، خواہ اسے مسلسل پڑھے یا متفرق طور پر وقفے وقفے سے ادا کرے۔
شروع دن میں پڑھے یا دن کے آخری حصے میں ادا کرے لیکن بہتر یہ ہے کہ دن کے آغاز میں یہ کلمہ سو مرتبہ مسلسل پڑھے تاکہ سارا دن شیطان سے حفاظت میں رہے۔
اسی طرح رات کے آغاز میں اس عمل کو دہرائے تاکہ تمام رات شیطانی اثرات سے محفوظ رہے۔
(فتح الباري: 246/11) (3)
ہمارے رجحان کے مطابق مسنون اذکار میں اس قدر برکات و فوائد ہیں کہ ان کے ساتھ مزید اذکار پیوند کرنے کی قطعاً ضرورت نہیں، پھر اپنے خود ساختہ اذکار باعث ثواب بھی نہیں ہوتے۔
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ایک حدیث میں یہ وظیفہ صبح کی نماز کے بعد پڑھنے کا ذکر ہے اور اس میں بيده الخير کا اضافہ ہے۔
(سنن ابن ماجة، الأدب، حدیث: 3799)
لیکن اس کی سند عطیہ عوفی کی وجہ سے ضعیف ہے۔
واللہ أعلم
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 6404]

Sahih Bukhari Hadith 6404 in Urdu