🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
10. باب ما يتقى من فتنة المال:
باب: مال کے فتنے سے ڈرتے رہنا۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6440
وَقَالَ لَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، عَنْ أُبَيٍّ، قَالَ: كُنَّا نَرَى هَذَا مِنَ الْقُرْآنِ حَتَّى نَزَلَتْ: أَلْهَاكُمُ التَّكَاثُرُ.
اور ہم سے ابوالولید نے بیان کیا، ان سے حماد بن سلمہ نے بیان کیا، ان سے ثابت نے اور ان سے انس رضی اللہ عنہ نے اور ان سے ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے کہ ہم اسے قرآن ہی میں سے سمجھتے تھے یہاں تک کہ آیت «ألهاكم التكاثر‏» نازل ہوئی۔ [صحيح البخاري/كتاب الرقاق/حدیث: 6440]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبي بن كعب الأنصاري، أبو المنذر، أبو الطفيلصحابي
👤←👥أنس بن مالك الأنصاري، أبو حمزة، أبو النضر
Newأنس بن مالك الأنصاري ← أبي بن كعب الأنصاري
صحابي
👤←👥ثابت بن أسلم البناني، أبو محمد
Newثابت بن أسلم البناني ← أنس بن مالك الأنصاري
ثقة
👤←👥حماد بن سلمة البصري، أبو سلمة
Newحماد بن سلمة البصري ← ثابت بن أسلم البناني
تغير حفظه قليلا بآخره، ثقة عابد
👤←👥هشام بن عبد الملك الباهلي، أبو الوليد
Newهشام بن عبد الملك الباهلي ← حماد بن سلمة البصري
ثقة ثبت
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 6440 کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 6440
حدیث حاشیہ:
الفاظ حدیث (لو أن لابنِ آدمَ واديا مِن ذَهب)
کو بعض صحابہ قرآن ہی میں سے سمجھتے تھے۔
مگر سورة ألھکم التکاثر سے ان کو معلوم ہوا کہ یہ قرآنی الفاظ نہیں ہیں بلکہ یہ حدیث نبوی ہے جس کا مضمون قرآن پاک کی سورة ألھکم التکاثر میں ادا کیا گیا ہے۔
یہ سورت بہت ہی رقت انگیز ہے مگر حضور قلب کے ساتھ تلاوت کی ضرورت ہے۔
وفقنا اللہ۔
آمین۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 6440]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:6440
حدیث حاشیہ:
(1)
الفاظ حدیث (لو أن لابنِ آدمَ واديا مِن ذَهب)
کو کچھ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم قرآن ہی میں سے خیال کرتے تھے لیکن جب سورۃ التکاثر نازل ہوئی تو راز کھلا کہ یہ قرآن کے الفاظ نہیں بلکہ یہ حدیث نبوی ہے جس کا مضمون سورۃ التکاثر میں ادا کیا گیا ہے کیونکہ آیت کریمہ کے معنی یہ ہیں:
تمہیں مال کی کثرت نے یاد الٰہی سے غافل کر دیا حتی کہ تم قبروں میں جا پہنچے۔
(التکاثر: 1/102، 2) (2)
حضرت ابو واقد لیثی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوتے تھے، جب وحی نازل ہوتی تو آپ ہمیں بیان کرتے۔
ایک دن آپ نے کہا:
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
ہم نے مال اس لیے دیا ہے تاکہ تم نماز قائم کرو اور زکاۃ دو۔
اگر ابن آدم کے لیے ایک وادی ہو تو وہ دوسری وادی کی تلاش میں رہتا ہے۔
(مسند أحمد: 219/5)
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 6440]