🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں حدیث 365 ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔
ان شاءاللہ اگلی کتاب مستدرک حاکم پیش کی جا رہی ہے
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. باب الضرب بالجريد والنعال:
باب: (شراب میں) چھڑی اور جوتے سے مارنا۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6775
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ الْحَارِثِ" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أُتِيَ بِنُعَيْمَانَ أَوْ بِابْنِ نُعَيْمَانَ وَهُوَ سَكْرَانُ، فَشَقَّ عَلَيْهِ، وَأَمَرَ مَنْ فِي الْبَيْتِ أَنْ يَضْرِبُوهُ، فَضَرَبُوهُ بِالْجَرِيدِ وَالنِّعَالِ، وَكُنْتُ فِيمَنْ ضَرَبَهُ".
ہم سے سلیمان بن حرب نے بیان کیا، کہا ہم سے وہیب بن خالد نے بیان کیا، ان سے ایوب نے، ان سے عبداللہ بن ابی ملکہ نے اور ان سے عقبہ بن حارث رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس نعیمان یا ابن نعیمان کو لایا گیا، وہ نشہ میں تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ ناگوار گزرا اور آپ نے گھر میں موجود لوگوں کو حکم دیا کہ انہیں ماریں۔ چنانچہ لوگوں نے انہیں لکڑی اور جوتوں سے مارا اور میں بھی ان لوگوں میں تھا جنہوں نے اسے مارا تھا۔ [صحيح البخاري/كتاب الحدود/حدیث: 6775]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عقبة بن الحارث القرشي، أبو سروعةصحابي
👤←👥عبد الله بن أبي مليكة القرشي، أبو محمد، أبو بكر
Newعبد الله بن أبي مليكة القرشي ← عقبة بن الحارث القرشي
ثقة
👤←👥أيوب السختياني، أبو عثمان، أبو بكر
Newأيوب السختياني ← عبد الله بن أبي مليكة القرشي
ثقة ثبتت حجة
👤←👥وهيب بن خالد الباهلي، أبو بكر
Newوهيب بن خالد الباهلي ← أيوب السختياني
ثقة ثبت
👤←👥سليمان بن حرب الواشحي، أبو أيوب
Newسليمان بن حرب الواشحي ← وهيب بن خالد الباهلي
ثقة إمام حافظ
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
6775
شق عليه وأمر من في البيت أن يضربوه فضربوه بالجريد والنعال وكنت فيمن ضربه
صحيح البخاري
6774
أمر من بالبيت أن يضربوه قال فضربوه فكنت أنا فيمن ضربه بالنعال
صحيح البخاري
2316
من كان في البيت أن يضربوا
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 6775 کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 6775
حدیث حاشیہ:
باب اور حدیث میں مطابقت ظاہر ہے۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 6775]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 2316
2316. حضرت عقبہ بن حارث ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا کہ حضرت نعیمان یا ابن نعیمان ؓ کو اس حالت میں لایا گیا کہ اس نے شراب پی رکھی تھی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گھر کے اندر موجود تھے انھیں حکم دیا کہ وہ اسے ماریں۔ (حضرت عقبہ ؓ کہتے ہیں کہ) میں بھی ان لوگوں میں شامل تھا جنھوں نے اسے مارا، چنانچہ ہم نے اسے جوتوں اور کھجور کی شاخوں (چھڑیوں) سے مارا تھا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:2316]
حدیث حاشیہ:
نعیمان یا ابن نعیمان ؓ کے بارے میں راوی کو شک ہے۔
اسماعیلی کی روایت میں نعمان یا نعیمان ؓ مذکور ہے۔
حافظ نے کہا اس کا نام نعیمان بن عمرو بن رفاعہ انصاری تھا۔
بدر کی لڑائی میں شریک تھا اور بڑا خوش مزاج تھا۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے گھر والوں کو مارنے کا حکم فرمایا۔
اس سے ترجمہ باب نکلتاہے کیوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے گھر کے موجود لوگوں کو مارنے کے لیے وکیل مقرر فرمایا۔
اسی سے حدود میں وکالت ثابت ہوئی اور یہی ترجمۃ الباب ہے۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 2316]

مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 6774
6774. حضرت عقبہ بن حارث ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ نعیمان کو نشے کی حالت میں لایا گیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے گھر میں موجود لوگوں کو حکم دیا کہ وہ اس کو ماریں،چنانچہ لوگوں نے اسے مارا۔ میں بھی ان لوگوں میں شامل تھا جنہوں نے اسے جوتوں سے مارا تھا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:6774]
حدیث حاشیہ:
شرابی کے لیے یہی سزا کافی ہے کہ سب اہل خانہ اسے ماریں پھر بھی وہ باز نہ آئے تو اس کا معاملہ سنگین بن جاتا ہے۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 6774]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:2316
2316. حضرت عقبہ بن حارث ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا کہ حضرت نعیمان یا ابن نعیمان ؓ کو اس حالت میں لایا گیا کہ اس نے شراب پی رکھی تھی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گھر کے اندر موجود تھے انھیں حکم دیا کہ وہ اسے ماریں۔ (حضرت عقبہ ؓ کہتے ہیں کہ) میں بھی ان لوگوں میں شامل تھا جنھوں نے اسے مارا، چنانچہ ہم نے اسے جوتوں اور کھجور کی شاخوں (چھڑیوں) سے مارا تھا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:2316]
حدیث حاشیہ:
(1)
اسماعیلی کی روایت میں بغیر تردد اور شک کے نعیمان کے الفاظ ہیں۔
ان کا نام نعیمان بن عمرو بن رفاعہ انصاری ہے۔
یہ غزوۂ بدر میں شریک ہوئے۔
بڑے خوش مزاج قسم کے انسان تھے۔
انھوں نے شراب نوشی کی تو نشے کی حالت میں انھیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور پیش کر دیا گیا تو آپ نے گھر والوں ہی کو حد مارنے کا حکم دیا۔
گویا وہی آپ کی طرف سے وکیل تھے، چنانچہ ان میں سے کچھ نے جوتے مارے اور کچھ نے چھڑیوں سے پٹائی کردی۔
(2)
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ شراب کی حد تمام حدود سے ہلکی ہے، نیز یہ بھی معلوم ہوا کہ حد کےلیے شرابی کو ہوش میں آنے کا انتظار نہیں کیا جائے گا بلکہ اسے نشے کی حالت ہی میں حد لگائی جاسکتی ہے جبکہ حاملہ عورت کو بچہ جننے تک مہلت دی جائے گی، وضع حمل کے بعد اس پر حد جاری ہوگی۔
(فتح الباري: 620/4)
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 2316]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:6774
6774. حضرت عقبہ بن حارث ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ نعیمان کو نشے کی حالت میں لایا گیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے گھر میں موجود لوگوں کو حکم دیا کہ وہ اس کو ماریں،چنانچہ لوگوں نے اسے مارا۔ میں بھی ان لوگوں میں شامل تھا جنہوں نے اسے جوتوں سے مارا تھا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:6774]
حدیث حاشیہ:
(1)
کچھ حضرات کا موقف ہے کہ شرابی کو برسرعام سزا دینی چاہیے تاکہ دوسروں کو عبرت حاصل ہو۔
وہ دلیل کے طور پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے ایک عمل کا حوالہ دیتے ہیں کہ ان کے بیٹے ابو شحمہ نے مصر میں شراب نوشی کی تو وہاں کے حاکم حضرت عمروبن عاص رضی اللہ عنہ نے اسے گھر میں سزا دی۔
حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کو جب اس بات کا علم ہوا تو انھوں نے اسے مدینہ طیبہ طلب کیا اور برسرعام کوڑوں کی سزا دی، لیکن جمہور اہل علم کا موقف ہے کہ شرابی کو اگر گھر میں سزا دی جائے تو جائز ہے اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا اپنے بیٹے کو سزا دینے میں مبالغہ مقصود تھا، یہ مطلب نہیں کہ گھر میں سزا دینی جائز نہیں ہے۔
(2)
امام بخاری رحمہ اللہ نے جمہور اہل علم کی تائید میں یہ روایت پیش کی ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ عمل ثابت ہے تو اس کے جواز میں کیا شبہ ہوسکتا ہے۔
(فتح الباري: 79/12)
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 6774]