🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
45. باب من كذب فى حلمه:
باب: جھوٹا خواب بیان کرنے کی سزا۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7043
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ مَوْلَى ابْنِ عُمَرَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِنَّ مِنْ أَفْرَى الْفِرَى أَنْ يُرِيَ عَيْنَيْهِ مَا لَمْ تَرَ".
ہم سے علی بن مسلم نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالصمد نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن عمر رضی اللہ عنہما کے غلام عبدالرحمٰن بن عبداللہ بن دینار نے بیان کیا، ان سے ان کے والد نے اور ان سے ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سب سے بدترین جھوٹ یہ ہے کہ انسان خواب میں ایسی چیز کو دیکھنے کا دعویٰ کرے جو اس کی آنکھوں نے نہ دیکھی ہو۔ [صحيح البخاري/كتاب التعبير/حدیث: 7043]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن عمر العدوي، أبو عبد الرحمنصحابي
👤←👥عبد الله بن دينار القرشي، أبو عبد الرحمن
Newعبد الله بن دينار القرشي ← عبد الله بن عمر العدوي
ثقة
👤←👥عبد الرحمن بن عبد الله العدوي
Newعبد الرحمن بن عبد الله العدوي ← عبد الله بن دينار القرشي
صدوق يخطئ
👤←👥عبد الصمد بن عبد الوارث التميمي، أبو سهل
Newعبد الصمد بن عبد الوارث التميمي ← عبد الرحمن بن عبد الله العدوي
ثقة
👤←👥علي بن مسلم الطوسي، أبو الحسن
Newعلي بن مسلم الطوسي ← عبد الصمد بن عبد الوارث التميمي
ثقة
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
7043
من أفرى الفرى أن يري عينيه ما لم تر
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 7043 کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 7043
حدیث حاشیہ:
لفظ أفریٰ اسم تفضیل کا صیغہ ہے یعنی بہت ہی بڑا جھوٹ۔
قال ابن بطال الفرية الکذب العظیمة یتعجب منھا یعنی تعجب خیز بہت بڑے جھوٹ کو کہتے ہیں۔
یہ جھوٹا خواب بنانا ہی بڑا گناہ ہے۔
اس سے اللہ تعالیٰ سب مسلمانوں کو محفوظ رکھے۔
آمین۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 7043]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:7043
حدیث حاشیہ:

(فِريَه)
اس جھوٹ کو کہتے ہیں جو بہت بڑا ہو اور دوسروں کو حیران کر دے یعنی جھوٹا خواب بیان کرنا بہت بڑا جھوٹ ہے۔
چونکہ دراصل اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتا ہے اور نبوت کے چھیالیس حصوں میں سے ایک حصہ ہے اس لیے اگر کوئی شخص جھوٹا خواب بیان کرتا ہے تو وہ اللہ تعالیٰ کی طرف اس جھوٹ کی نسبت کرتا ہے یہ اللہ تعالیٰ پر بہت بڑا بہتان ہے۔
اس بنا پر جھوٹا خواب بیان کرنے والے کوسخت ترین عذاب دیا جائے۔

امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے عنوان سے بعض ابن طرق کی طرف اشارہ فرمایا ہے جن میں ہے۔
جس نے جھوٹا خواب بیان کیا قیامت کے دن اسے تکلیف دی جائے گی۔
کہ وہ دو جو کے دانوں کو گرہ لگائے جبکہ وہ ایسا نہیں کر سکے گا۔
(جامع الترمذي، الرؤیا، حدیث: 2281)
بہر حال جھوٹا خواب بیان کرنے والے کو قیامت کے دن سخت ترین عذاب دیا جائے گا کیونکہ اس نے اللہ تعالیٰ پر عظیم بہتان لگایا۔
(فتح الباري: 536/12)
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 7043]

Sahih Bukhari Hadith 7043 in Urdu