🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
21. باب إذا قال عند قوم شيئا ثم خرج فقال بخلافه:
باب: کوئی شخص لوگوں کے سامنے ایک بات کہے پھر اس کے پاس سے نکل کر دوسری بات کہے (تو یہ دغا بازی ہے)۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7114
حَدَّثَنَا خَلَّادٌ، حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْ أَبِي الشَّعْثَاءِ، عَنْ حُذَيْفَةَ، قَالَ:" إِنَّمَا كَانَ النِّفَاقُ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَمَّا الْيَوْمَ فَإِنَّمَا هُوَ الْكُفْرُ بَعْدَ الْإِيمَانِ".
ہم سے خلاد نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے مسعر نے بیان کیا، ان سے حبیب بن ابی ثابت نے بیان کیا، ان سے ابوالشعثاء نے بیان کیا اور ان سے حذیفہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں نفاق تھا آج تو ایمان کے بعد کفر اختیار کرنا ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الفتن/حدیث: 7114]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥حذيفة بن اليمان العبسي، أبو عبد اللهصحابي
👤←👥سليم بن أسود المحاربي، أبو الشعثاء
Newسليم بن أسود المحاربي ← حذيفة بن اليمان العبسي
ثقة
👤←👥حبيب بن أبي ثابت الأسدي، أبو يحيى
Newحبيب بن أبي ثابت الأسدي ← سليم بن أسود المحاربي
ثقة فقيه جليل
👤←👥مسعر بن كدام العامري، أبو سلمة
Newمسعر بن كدام العامري ← حبيب بن أبي ثابت الأسدي
ثقة ثبت
👤←👥خلاد بن يحيى السلمي، أبو محمد
Newخلاد بن يحيى السلمي ← مسعر بن كدام العامري
صدوق حسن الحديث
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
7114
كان النفاق على عهد النبي فأما اليوم فإنما هو الكفر بعد الإيمان
مشكوة المصابيح
62
إنما كان النفاق على عهد النبي صلى الله عليه وسلم فاما اليوم فإنما هو الكفر بعد الايمان
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 7114 کے فوائد و مسائل
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:7114
حدیث حاشیہ:

دورحاضر کے منافقین اس لیے زیادہ شرارتی ہیں کہ انھوں نے وہ امور ظاہر کردیے ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں زیر زمین کیے جاتے تھے۔
اس وقت لوگوں نے دلوں میں کفر چھپا رکھا تھا، البتہ ان کی گفتگو کے انداز سے ان کی شناخت ہوتی تھی۔
اللہ تعالیٰ نے ان کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
آپ انھیں ان کے انداز گفتگو ہی سے پہچان لیں گے۔
(محمد 47/30)

ایک سیدھے سادے اور صاف دل پکے مومن کی گفتگو میں ایسی پختگی اور سنجیدگی پائی جاتی ہے جو دل میں کھوٹ رکھنے والے شخص کے انداز کلام میں نہیں پائی جاتی۔
ہمارے رجحان کے مطابق حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا موقف یہ معلوم ہوتا ہے کہ امام کی اطاعت سے خروج اور بغاوت جاہلیت ہے جبکہ اسلام میں جاہلیت کا تصور نہیں بلکہ ایسا کرنا اجتماعیت کو پارہ پارہ اور ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے مترادف ہے۔
واللہ اعلم۔
(فتح الباري: 93/13)
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 7114]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مشكوة المصابيح 62
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دس باتوں کی وصیت
«. . . ‏‏‏‏وَعَن حُذَيْفَة قَالَ: إِنَّمَا كَانَ النِّفَاق عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَّا الْيَوْمَ فَإِنَّمَا هُوَ الْكفْر بعد الايمان. رَوَاهُ البُخَارِيّ . . .»
. . . سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد نبوت میں نفاق موجود تھا لیکن (نبوت کے بعد) آج کفر یا ایمان ہے۔ (بخاری) . . . [مشكوة المصابيح/كِتَاب الْإِيمَانِ/0: 62]
تخریج:
[صحيح بخاري 7114]

فقہ الحدیث:
➊ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں جب اسلام کو چاروں طرف سے خطرہ تھا اس وقت منافقین کی پکڑ دھکڑ نہیں کی گئی اور نہ انہیں قتل کیا گیا تاکہ لوگ یہ نہ کہتے پھریں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ہی ساتھیوں کو قتل کر رہے ہیں، اب یہ رخصت اور نرمی باقی نہیں رہی کیونکہ اسلام غالب ہو گیا۔ اب تو کفر یا اسلام ہی باقی رہ گیا ہے۔
➋ نفاق گناہ کبیرہ ہے۔ خليفة المسلمین اگر مناسب سمجھے تو منافقین کو سزا دے سکتا ہے۔
[اضواء المصابیح فی تحقیق مشکاۃ المصابیح، حدیث/صفحہ نمبر: 62]