🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. ( باب: )
باب:۔۔۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7271
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَبَّاحٍ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، قَالَ: سَمِعْتُ عَوْفًا، أَنَّ أَبَا الْمِنْهَالِ حَدَّثَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا بَرْزَةَ، قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ يُغْنِيكُمْ أَوْ نَغَشَكُمْ بِالْإِسْلَامِ وَبِمُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"، قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ: وَقَعَ هَاهُنَا يُغْنِيكُمْ، وَإِنَّمَا هُوَ نَعَشَكُمْ، يُنْظَرُ فِي أَصْلِ كِتَابِ الِاعْتِصَامِ.
ہم سے عبداللہ بن صباح نے بیان کیا، کہا ہم سے معتمر بن سلیمان نے بیان کیا، کہا کہ میں نے عوف اعرابی سے سنا ‘ ان سے ابوالمنہال نے بیان کیا، انہوں نے ابوبرزہ رضی اللہ عنہ سے سنا، انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں اسلام اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ غنی کر دیا ہے یا بلند درجہ کر دیا ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الاعتصام بالكتاب والسنة/حدیث: 7271]
حضرت ابو برزہ اسلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے تمہیں اسلام اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم (کی تعلیم) کے ذریعے سے غنی اور بلند کر دیا ہے۔ ابو عبداللہ (امام بخاری رحمہ اللہ) نے کہا: اس حدیث میں «يُغْنِيَكُمْ» کے الفاظ ہیں جبکہ اصل «يُعِيشَكُمْ» ہیں، حقیقت حال معلوم کرنے کے لیے اصل کتاب الاعتصام دیکھی جائے۔ [صحيح البخاري/كتاب الاعتصام بالكتاب والسنة/حدیث: 7271]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥نضلة بن عمرو الأسلمي، أبو برزةصحابي
👤←👥سيار بن سلامة الرياحي، أبو المنهال
Newسيار بن سلامة الرياحي ← نضلة بن عمرو الأسلمي
ثقة
👤←👥عوف بن أبي جميلة الأعرابي، أبو سهل
Newعوف بن أبي جميلة الأعرابي ← سيار بن سلامة الرياحي
صدوق رمي بالقدر والتشيع
👤←👥معتمر بن سليمان التيمي، أبو محمد
Newمعتمر بن سليمان التيمي ← عوف بن أبي جميلة الأعرابي
ثقة
👤←👥عبد الله بن الصباح الهاشمي
Newعبد الله بن الصباح الهاشمي ← معتمر بن سليمان التيمي
ثقة
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
7271
إن الله يغنيكم أو نغشكم بالإسلام وبمحمد
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 7271 کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 7271
حدیث حاشیہ:
ورنہ اسلام سے پہلے تم ذلیل اور محتاج تھے۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 7271]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:7271
حدیث حاشیہ:

دراصل جب ابن زیاد اور مروان نے ملک شام کا کنڑول سنبھال لیا اور عبداللہ بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مکے پر اور خوارج نے بصرے پر قبضہ کرلیا توحضرت ابومنہال اپنے والد کے ہمراہ حضرت ابوبرزہ اسلمی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس گئے اور انھیں صورت حال سے آگاہ کیا تو انھوں نےفرمایا:
میں جو لوگوں سے ناراض ہوں تو محض اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے اللہ تعالیٰ ہی مجھے اس کا اجر دے گا۔
عرب کے لوگو! تم جانتے ہو تمہارا کیا حال تھا کہ تم سب ذلت وقلت اور گمراہی سے گرفتار تھے۔
اللہ تعالیٰ نے اسلام اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کےذریعے سے تمھیں عزت دی اور تمھیں اس بری حالت سے نکالا، پھر اس دنیا نے تمھیں خراب کر دیا۔
دیکھو! یہ شخص جو شام میں حاکم بن بیٹھا ہے وہ دنیا کے لیے لڑ رہا ہے۔
یہ لوگ جو تمہارے سامنے ہیں یہ بھی دنیا کے لیے لڑتے ہیں اور جو مکے میں ہے اللہ کی قسم! وہ بھی حصول دنیا کی خاطر قتال میں مصروف ہے۔
(صحیح البخاري، الفتن، حدیث: 7112)

مقصد یہ ہے کہ تم ذلیل وقلیل اور محتاج تھے۔
تمھیں کتاب وسنت پر عمل کرنے کے نتیجے میں دنیا کی عزت وکثرت اور دولت ملی ہے، اس لیے تم اسلام پر ہی کاربند رہنا، بصورت دیگرذلت ورسوائی کاسامنا کرنا پڑے گا۔

اس سے معلوم ہوتا ہے کہ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے الگ ایک کتاب "الاعتصام" لکھی تھی جس سے اپنی صحیح میں حدیثیں نقل کی ہیں۔
واللہ أعلم۔
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 7271]

Sahih Bukhari Hadith 7271 in Urdu