مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
ابلیس کی کتاب، کھانا اور گھر
حدیث نمبر: 1423
فان ابليس لربه عز وجل يا رب قد أهبط آدم...
”ابلیس نے اللہ تعالیٰ سے کہا: اے میرے پروردگار! آدم کو (زمین میں) اتار دیا گیا اور مجھے علم ہے کہ عنقریب اسے کتابیں بھی دی جائیں گی اور پیغامبر بھی تو اس کی کتابیں اور پیغامبر کیا ہیں؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ان کے پیغامبر فرشتے اور انہی میں سے چنیدہ انبیاء ہیں اور ان کی کتابیں تورات، انجیل، زبور اور فرقان ہیں۔ اس نے کہا: اور میری کتاب کون سی ہے؟ تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: تمہاری کتاب ٹہنیوں کے پتے ہیں، تمہارا قرآن شعر ہیں، تمہارے پیغامبر کاہن ہیں، تمہارا کھانا وہ ہے جس پر اللہ کا نام نہ لیا گیا ہو، ہر نشہ آور چیز تمہارا مشروب ہے، تمہارا سچ جھوٹ ہے، تمہارا گھر حمام ہیں، تمہاری گھات کی جگہیں عورتیں ہیں، تمہارے موذن ساز ہیں اور تمہاری مسجد بازار ہیں۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1423]
تخریج الحدیث: { «منكر» }:
[السلسلة الضعيفة 1564]
[السلسلة الضعيفة 1564]
الحكم على الحديث:
منكر
Majmua Zaeef Ahadith Hadith 1423 in Urdu