🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

کم مہر والی عورت بہترین
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 784
خير كن أيسركن صداقا
”تم میں بہترین عورت وہ ہے جو حق مہر کے اعتبار سے آسان ہے (یعنی اس کے مہر کے کم ہونے کی وجہ سے ادائیگی آسان ہے)۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 784]
تخریج الحدیث: { «ضعيف» }:
امام سخاوی رحمہ اللہ، امام عجلونی رحمہ اللہ اور علامہ طاہر پٹنی رحمہ اللہ نے نقل فرمایا ہے کہ اس روایت کی دو سندیں ہیں اور دونوں ضعیف ہیں کیونکہ ایک میں جابر جعفی راوی ضعیف ہے اور دوسری میں رجاء بن حارث۔ [المقاصد الحسنة ص: 330] ، [كشف الخفاء 387/1] ، [تذكرة الموضوعات ص: 133]
شیخ حوت رحمہ الله نے بھی اس کی سند کو ضعیف کہا ہے۔ [أسني المطالب ص: 135]

الحكم على الحديث:
ضعيف

 1 .....
Majmua Zaeef Ahadith Hadith 784 in Urdu