بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. باب المساجد
مساجد کا بیان
حدیث نمبر: 199
وعنه رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «من سمع رجلا ينشد ضالة في المسجد فليقل: لا ردها الله عليك، فإن المساجد لم تبن لهذا» . رواه مسلم
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہی سے یہ حدیث بھی مروی ہے کہ جو کوئی یہ سنے کہ کوئی آدمی مسجد میں اپنی گمشدہ چیز تلاش کر رہا ہے تو سننے والا اسے یہ کہے کہ اللہ کرے وہ چیز تمہیں واپس نہ ملے۔ مسجدیں اس مقصد کے لئے تو نہیں بنائی گئی ہیں۔ (مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 199]
«وَعَنْهُ» اور انہی سے – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «مَنْ سَمِعَ» جو سنے – «رَجُلًا» کسی آدمی کو – «يَنْشُدُ» ڈھونڈتے ہوئے (اعلان کرتے ہوئے) – «ضَالَّةً» کوئی گمشدہ چیز – «فِي الْمَسْجِدِ» مسجد میں – «فَلْيَقُلْ» تو وہ کہے: – «لَا رَدَّهَا اللَّهُ» اللہ اسے نہ لوٹائے – «عَلَيْكَ» تجھ پر – «فَإِنَّ الْمَسَاجِدَ» کیونکہ مسجدیں – «لَمْ تُبْنَ» نہیں بنائی گئیں – «لِهَذَا» اس کام کے لیے۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «مُسْلِمٌ» مسلم نے۔
اور انہی (سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کسی آدمی کو مسجد میں گمشدہ چیز کا اعلان کرتے سنے تو وہ کہے: اللہ اسے تجھے واپس نہ لوٹائے، کیونکہ مسجدیں اس کام کے لیے نہیں بنائی گئیں۔“ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 199]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، المساجد، باب النهي عن نشد الضالة في المسجد...، حديث:568.»
الحكم على الحديث:
صحيح
بلوغ المرام کی حدیث نمبر 199 کے فوائد و مسائل
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 199
� لغوی تشریح:
«يَنْشُدُ» ”یا“ پر فتحہ اور ”شین“ پر ضمہ۔ باب «نصر ينصر» کے وزن پر ہے۔ تلاش و طلب کرنا، یا تلاش کرنے کے لئے اونچی آواز سے اعلان کرنا۔
«ضَالَّةً» گم شدہ حیوان۔ اصلی معنی تو یہی ہیں، پھر غیر حیوان کو بھی اسی پر قیاس کر لیا جاتا ہے۔
«لَا رَدَّهَا اللهُ عَلَيْكَ» بظاہر تو اس میں لائے نافیہ معلوم ہوتا ہے اور نفی فعل پر وارد ہوئی ہے۔ دراصل یہ بددعا ہے گم شدہ چیز کے تلاش کرنے والے کے لیے کہ اللہ کرے وہ چیز جسے وہ تلاش کر رہا ہے اسے نہ ملے کیونکہ وہ مسجد میں ایسے کام کا ارتکا ب کر رہا ہے جو اس مقام پر کرنا جائز نہیں ہے۔
«لَمْ تُبْنَ» صیغہ مجہول ہے یعنی مساجد کی تعمیر اس غرض کے لیے نہیں کی گئی۔
فوائد و مسائل:
➊ اس حدیث میں جو زجر و توضیح ہے اس سے مقصود لوگوں کو اس بات سے باز رکھنا ہے کہ باہر کہیں اس کی کوئی چیز گم ہو جائے اور وہ مسجد میں آ کر اس کی تلاش شروع کر دے۔ یہ آداب مسجد کے خلاف ہے۔
➋ آج کل مسجدوں میں جو اعلانات کی بھرمار ہے وہ بھی اصلاح طلب ہے، البتہ مسجد کے دروازے پر کھڑے ہو کر آنے جانے والوں سے دریافت کرنے کی گنجائش ہے۔
➌ اس حدیث میں جانور کا بطور خاص ذکر ہے کیونکہ جانور مسجدوں میں آ کر تو گم نہیں ہوتے، پھر ان کی تلاش یہاں کیا معنی رکھتی ہے۔

[بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 199]
Bulughul Maram Hadith 199 in Urdu