🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
11. باب صلاة المسافر والمريض
مسافر اور مریض کی نماز کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 343
وعن ابن عمر رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏إن الله يحب أن تؤتى رخصه كما يكره أن تؤتى معصيته» ‏‏‏‏ رواه أحمد وصححه ابن خزيمة وابن حبان وفي رواية:«‏‏‏‏كما يحب أن تؤتى عزائمه» .
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ”اللہ تعالیٰ کو یہ اسی طرح پسند ہے کہ جن کاموں میں اس نے رخصت عنایت فرمائی ہے، ان میں رخصت پر عمل کیا جائے، جس طرح اسے یہ ناپسند ہے کہ معصیت والے کاموں کو کیا جائے۔“
اسے احمد نے روایت کیا ہے۔ ابن خزیمہ اور ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے اور ایک روایت میں ہے کہ ”جیسا اللہ تعالیٰ کو پسند ہے کہ اس کے تاکیدی احکام (فرائض) کو ادا کیا جائے۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 343]
«وَعَنِ» اور سے – «ابْنِ عُمَرَ» ابن عمر – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «إِنَّ اللَّهَ» بے شک اللہ – «يُحِبُّ» پسند کرتا ہے – «أَنْ تُؤْتَى» کہ اختیار کی جائیں – «رُخَصُهُ» اس کی رخصتیں – «كَمَا» جیسا کہ – «يَكْرَهُ» وہ ناپسند کرتا ہے – «أَنْ تُؤْتَى» کہ کی جائے – «مَعْصِيَتُهُ» اس کی نافرمانی۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «أَحْمَدُ» احمد نے – «وَصَحَّحَهُ» اور اسے صحیح کہا – «ابْنُ خُزَيْمَةَ» ابن خزیمہ – «وَابْنُ حِبَّانَ» اور ابن حبان نے – «وَفِي رِوَايَةٍ» اور ایک روایت میں ہے: – «كَمَا» جیسا کہ – «يُحِبُّ» وہ پسند کرتا ہے – «أَنْ تُؤْتَى» کہ اختیار کیے جائیں – «عَزَائِمُهُ» اس کے (اصل) تاکیدی احکام۔
اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ پسند کرتا ہے کہ اس کی رخصتوں پر عمل کیا جائے، جیسا کہ وہ ناپسند کرتا ہے کہ اس کی نافرمانی کی جائے۔“ اسے احمد نے روایت کیا ہے اور ابن خزیمہ اور ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے۔ اور ایک روایت میں ہے: ”جیسا کہ وہ پسند کرتا ہے کہ اس کے عزیمت والے (اصل) احکام پر عمل کیا جائے۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 343]
تخریج الحدیث: «أخرجه أحمد: 2 /108، وابن حبان (الموارد)، حديث:545، وابن خزيمة: 2 /73، حديث:950، 2027.»

الحكم على الحديث:
حسن


بلوغ المرام کی حدیث نمبر 343 کے فوائد و مسائل
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 343
تخریج:
«أخرجه أحمد: 2 /108، وابن حبان (الموارد)، حديث:545، وابن خزيمة: 2 /73، حديث:950، 2027.»
تشریح:
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ سفر میں نماز قصر کر کے پڑھنا بہتر ہے۔
عمل کے لحاظ سے دیکھیں تو یہ اگرچہ تعداد میں مکمل چار رکعتیں پڑھنے سے کم ہے مگر افضل یہی دو رکعتیں ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی رخصت کو قبول کرنا اللہ کے ہاں اسی طرح محبوب ہے جیسے عزیمت پر عمل کرنا محبوب اور پسندیدہ ہے۔
[بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 343]

Bulughul Maram Hadith 343 in Urdu