بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. باب صلاة المسافر والمريض
مسافر اور مریض کی نماز کا بیان
حدیث نمبر: 350
وعن جابر رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «خير أمتي الذين إذا أساءوا استغفروا وإذا أحسنوا استبشروا وإذا سافروا قصروا وأفطروا» . أخرجه الطبراني في الأوسط بإسناد ضعيف، وهو في مراسيل سعيد بن المسيب عند البيهقي مختصرا.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”میری امت کے بہترین لوگ وہ ہیں جو برائیاں کر کے بخشش کے طلبگار ہوتے ہیں اور جب سفر پر ہوتے ہیں تو نماز قصر کا اہتمام کرتے ہیں اور روزہ نہیں رکھتے۔“
اسے طبرانی نے ضعیف سند کے ساتھ اپنی اوسط میں روایت کیا ہے اور یہ بیہقی کے ہاں مختصراً سعید بن مسیب کی مراسیل سے ہے۔ بیہقی نے اسے مختصر بیان کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 350]
اسے طبرانی نے ضعیف سند کے ساتھ اپنی اوسط میں روایت کیا ہے اور یہ بیہقی کے ہاں مختصراً سعید بن مسیب کی مراسیل سے ہے۔ بیہقی نے اسے مختصر بیان کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 350]
«وَعَنْ» اور سے – «جَابِرٍ» جابر – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «خَيْرُ أُمَّتِي» میری امت کے بہترین لوگ – «الَّذِينَ» وہ ہیں جو – «إِذَا أَسَاءُوا» جب برائی کریں – «اسْتَغْفَرُوا» تو بخشش مانگیں – «وَإِذَا أَحْسَنُوا» اور جب نیکی کریں – «اسْتَبْشَرُوا» تو خوش ہوں – «وَإِذَا سَافَرُوا» اور جب سفر کریں – «قَصَرُوا» تو قصر کریں – «وَأَفْطَرُوا» اور روزہ چھوڑ دیں۔ – «أَخْرَجَهُ» اسے روایت کیا – «الطَّبَرَانِيُّ» طبرانی نے – «فِي الْأَوْسَطِ» (المعجم) الاوسط میں – «بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ» ضعیف سند کے ساتھ – «وَهُوَ» اور یہ – «فِي مَرَاسِيلِ» مراسیل میں ہے – «سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ» سعید بن مسیب کی – «عِنْدَ الْبَيْهَقِيِّ» بیہقی کے ہاں – «مُخْتَصَرًا» مختصر طور پر۔
اور سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت کے بہترین لوگ وہ ہیں کہ جب برائی کر بیٹھیں تو استغفار کریں، جب نیکی کریں تو خوش ہوں، اور جب سفر کریں تو نماز قصر کریں اور روزہ چھوڑ دیں۔“ اسے طبرانی نے الاوسط میں ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے، اور یہ بیہقی کے ہاں سعید بن مسیب کی مراسیل میں مختصر طور پر موجود ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 350]

تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني في الأوسط:7 /286، حديث:6554.* ابن لهيعة وأبوالزبير مدلسان وعنعنا.»
الحكم على الحديث:
ضعيف
بلوغ المرام کی حدیث نمبر 350 کے فوائد و مسائل
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 350
تخریج:
«أخرجه الطبراني في الأوسط:7 /286، حديث:6554.* ابن لهيعة وأبوالزبير مدلسان وعنعنا.» تشریح:
راویٔ حدیث:
«حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ» کبار تابعین کے سردار تھے۔
علم کے اعتبار سے ان سب سے وسیع علم رکھتے تھے۔
یہ فقہ‘ حدیث‘ زہد‘ عبادت اور تقویٰ و ورع کے جامع تھے‘ یعنی جامع العلوم شخصیت تھے۔
ان کی پیدائش حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی خلافت کے دو سال گزرنے کے بعد ہوئی تھی اور ۹۰ ہجری کے بعد فوت ہوئے جب کہ ان کی عمر ۸۰ سال کے لگ بھگ تھی۔
”مسیب“ میں ”یا“ مشدد ہے اوراس پر فتحہ ہے لیکن اسے مکسور بھی پڑھا گیا ہے۔
«أخرجه الطبراني في الأوسط:7 /286، حديث:6554.* ابن لهيعة وأبوالزبير مدلسان وعنعنا.»
«حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ» کبار تابعین کے سردار تھے۔
علم کے اعتبار سے ان سب سے وسیع علم رکھتے تھے۔
یہ فقہ‘ حدیث‘ زہد‘ عبادت اور تقویٰ و ورع کے جامع تھے‘ یعنی جامع العلوم شخصیت تھے۔
ان کی پیدائش حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی خلافت کے دو سال گزرنے کے بعد ہوئی تھی اور ۹۰ ہجری کے بعد فوت ہوئے جب کہ ان کی عمر ۸۰ سال کے لگ بھگ تھی۔
”مسیب“ میں ”یا“ مشدد ہے اوراس پر فتحہ ہے لیکن اسے مکسور بھی پڑھا گیا ہے۔
[بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 350]
Bulughul Maram Hadith 350 in Urdu