🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
نماز خوف کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 383
وعن ابن عمر رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم:«‏‏‏‏صلاة الخوف ركعة على أي وجه كان» .‏‏‏‏ رواه البزار بإسناد ضعيف.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نماز خوف ایک رکعت ہی ہے جس طرح بھی ادا ہو جائے۔
اسے بزار نے ضعیف سند سے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 383]
تخریج الحدیث: «أخرجه البزار (كشف الأستار):1 /326، وفيه محمد بن عبدالرحمن بن البيلماني وهو منكر الحديث ضعيف.»

بلوغ المرام کی حدیث نمبر 383 کے فوائد و مسائل
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 383
تخریج:
«أخرجه البزار (كشف الأستار):1 /326، وفيه محمد بن عبدالرحمن بن البيلماني وهو منكر الحديث ضعيف.»
تشریح:
اس حدیث کی رو سے بعض حضرات امام اور مقتدی دونوں کے لیے ایک ہی رکعت کے قائل ہیں‘ چنانچہ سفیان رحمہ اللہ اسی کے قائل ہیں۔
مگر یہ حدیث ضعیف ہے کیونکہ اس کی سند میں محمد بن عبدالرحمن بیلمانی سخت ضعیف راوی ہے۔
[بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 383]