🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. باب صدقة التطوع
نفلی صدقے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 510
وعن أبي سعيد الخدري رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏أيما مسلم كسا مسلما ثوبا على عري كساه الله من خضر الجنة وأيما مسلم أطعم مسلما على جوع أطعمه الله من ثمار الجنة وأيما مسلم سقى مسلما على ظمإ سقاه الله من الرحيق المختوم» .‏‏‏‏ رواه أبو داود وفي إسناده لين.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جو مسلمان اپنے برہنہ بھائی کو کپڑا پہنائے گا تو اللہ تعالیٰ اسے جنت کے سبز ریشمی کپڑے پہنائے گا اور جو مسلمان اپنے کسی بھوکے مسلمان بھائی کو کھانا کھلائے گا اللہ تعالیٰ اسے جنت کے پھل کھلائے گا اور جو مسلمان اپنے پیاسے مسلمان بھائی کو پانی (یا مشروب) پلائے گا اللہ تعالیٰ اسے جنت کی مہر بند پاکیزہ شراب پلائے گا۔“ اسے ابوداؤد نے روایت کیا۔ اس کی سند میں کمزوری ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 510]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ» ابو سعید خدری – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «عَنِ النَّبِيِّ» نبی سے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «قَالَ» (آپ نے) فرمایا: – «أَيُّمَا مُسْلِمٍ» جو بھی مسلمان – «كَسَا» پہنائے – «مُسْلِمًا» کسی مسلمان کو – «ثَوْبًا» کپڑا – «عَلَى عُرْيٍ» ننگے پن کی حالت میں – «كَسَاهُ اللَّهُ» اللہ اسے پہنائے گا – «مِنْ خُضْرِ» سبز (لباس) میں سے – «الْجَنَّةِ» جنت کے – «وَأَيُّمَا مُسْلِمٍ» اور جو بھی مسلمان – «أَطْعَمَ» کھلائے – «مُسْلِمًا» کسی مسلمان کو – «عَلَى جُوعٍ» بھوک کی حالت میں – «أَطْعَمَهُ اللَّهُ» اللہ اسے کھلائے گا – «مِنْ ثِمَارِ» پھلوں میں سے – «الْجَنَّةِ» جنت کے – «وَأَيُّمَا مُسْلِمٍ» اور جو بھی مسلمان – «سَقَى» پلائے – «مُسْلِمًا» کسی مسلمان کو – «عَلَى ظَمَإٍ» پیاس کی حالت میں – «سَقَاهُ اللَّهُ» اللہ اسے پلائے گا – «مِنَ الرَّحِيقِ» خالص شراب میں سے – «الْمَخْتُومِ» مہر لگی ہوئی۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «أَبُو دَاوُدَ» ابو داود نے – «وَفِي إِسْنَادِهِ» اور اس کی سند میں – «لِينٌ» کمزوری ہے۔
اور سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو مسلمان کسی ننگے مسلمان کو کپڑا پہنائے، اللہ اسے جنت کا سبز لباس پہنائے گا، اور جو مسلمان کسی بھوکے مسلمان کو کھانا کھلائے، اللہ اسے جنت کے پھل کھلائے گا، اور جو مسلمان کسی پیاسے مسلمان کو پانی پلائے، اللہ اسے مہر لگی ہوئی خالص شراب (رحیق مختوم) پلائے گا۔“ اسے ابو داود نے روایت کیا ہے اور اس کی سند میں کمزوری ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 510]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الزكاة، باب في فضل سقي الماء، حديث:1682. *أبوخالد الدالاني مدلس وعنعن، وللحديث طريق آخر عندالترمذي، صفة القامية، حديث:2449 وسنده ضعيف جدًا باطل.»

الحكم على الحديث:
ضعيف


تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
جامع الترمذي
2449
أيما مؤمن أطعم مؤمنا على جوع أطعمه الله يوم القيامة من ثمار الجنة أيما مؤمن سقى مؤمنا على ظمإ سقاه الله يوم القيامة من الرحيق المختوم أيما مؤمن كسا مؤمنا على عري كساه الله من خضر الجنة
سنن أبي داود
1682
أيما مسلم كسا مسلما ثوبا على عري كساه الله من خضر الجنة أيما مسلم أطعم مسلما على جوع أطعمه الله من ثمار الجنة أيما مسلم سقى مسلما على ظمإ سقاه الله من الرحيق المختوم
بلوغ المرام
510
ايما مسلم كسا مسلما ثوبا على عري كساه الله من خضر الجنة وايما مسلم اطعم مسلما على جوع اطعمه الله من ثمار الجنة
بلوغ المرام کی حدیث نمبر 510 کے فوائد و مسائل
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 510
لغوی تشریح 510:
کَسَا کے معنی ہیں: کسی کو لباس پہنانا۔ ٘عُری میں ”عین“ پر ضمہ اور ”را“ ساکن ہے۔ یہ مصدر ہے، یعنی ایسی حالت کہ اس کے جسم پر لباس نہ ہو۔ ٘ مِنْ خُضْرِالجَنَّۃِ خضر میں ”خا“ پر ضمہ اور ”ضاد“ ساکن ہے۔ یہ أخضر کی جمع ہے۔ جنت کا سبز لباس۔ ٘عَلی جُوعٍ بھوک کی حالت میں اور بھوک پیٹ کے خالی ہونے کو کہتے ہیں۔ ٘ عَلٰی ظَمَأ شدید پیاس کی حالت میں۔ ”ظا“ اور ”میم“ دونوں پر فتحہ ہے اور آخری حرف ہمزہ ہے، یعنی پیاسا ہونے کی حالت میں۔ ٘ الرَّحِیقِ خالص شراب جس میں نشہ نہ ہو۔ ٘أَلمَخْتُوم مہر بند جس کے برتن کا منہ مہر لگا کر بند کر دیاگیاہو۔ یہ شراب کی نفاست و صفائی سے کنایہ ہے، یعنی اللہ تعالیٰ ایسے آدمی کو جنت کی ایسی شراب پلائے گا جسے کستوری کی مہر لگا کر بند کر دیا گیا ہو۔

فائدہ 510:
مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے جیسا کہ تحقیق و تخریج میں تفصیل موجود ہے، تاہم دیگر احادیث میں پانی پلانے اور کھانا کھلانے کی فضیلت بیان ہوئی ہے اور ترغیب دی گئی ہے، لہٰذا بھوکے اور پیاسے کو پانی پلانا اور ننگے آدمی کو لباس مہیا کرنا عین ثواب اور فضیلت والا عمل ہے۔ واللہ اعلم اس مسئلے کی بابت صحیح احادیث بلوغ المرام ہی میں کتاب الجامع اور دیگر کتبِ احادیث میں دیکھی جا سکتی ہیں۔
[بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 510]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 2449
باب:۔۔۔
ابو سعید خدری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو مومن بندہ کسی بھوکے مومن کو کھانا کھلائے گا اسے اللہ تعالیٰ قیامت کے روز جنت کے پھل کھلائے گا، اور جو مومن بندہ کسی پیاسے مومن کو پانی پلائے گا، قیامت کے روز اللہ تعالیٰ اسے «الرحيق المختوم» (مہر بند شراب) پلائے گا، اور جو مومن بندہ کسی ننگے بدن والے مومن کو کپڑا پہنائے گا اللہ تعالیٰ اسے جنت کے سبز جوڑے پہنائے گا۔‏‏‏‏“ [سنن ترمذي/كتاب صفة القيامة والرقائق والورع/حدیث: 2449]
اردو حاشہ:
نوٹ:
(سند میں عطیہ عوفی ضعیف ہیں،
نیز زیاد بن منذر بقول ابن معین:
کذاب ہے،
اور ابوداود کی سند میں نبیح لین الحدیث اور ابوخالد دالانی مدلس کثیر الخطأ ہیں)
[سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2449]

Bulughul Maram Hadith 510 in Urdu