الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. باب شروطه وما نهي عنه منه
بیع کی شرائط اور بیع ممنوعہ کی اقسام
حدیث نمبر: 664
وعن أبي هريرة رضي الله تعالى عنه قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم عن بيع الحصاة، وعن بيع الغرر. رواه مسلم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کنکری پھینک کر تجارت کرنے اور دھوکے کی تجارت سے منع فرمایا ہے۔ (مسلم) (نوٹ: کنکری والی تجارت سے مراد یہ ہے کہ خریدنے والا کچھ روپے کے بدلے میں کنکری پھینکتا اور وہ کنکری جس چیز کو لگتی وہ لے جاتا۔) [بلوغ المرام/حدیث: 664]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي هُرَيْرَةَ» ابو ہریرہ – «رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ» اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «نَهَى رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے منع فرمایا – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «عَنْ بَيْعِ الْحَصَاةِ» کنکری کی بیع سے – «وَعَنْ بَيْعِ الْغَرَرِ» اور دھوکے کی بیع سے۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «مُسْلِمٌ» مسلم نے۔
اور سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کنکری کی بیع (کنکری پھینک کر سودا طے کرنے) اور دھوکے کی بیع سے منع فرمایا۔ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 664]
اور سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کنکری کی بیع (کنکری پھینک کر سودا طے کرنے) اور دھوکے کی بیع سے منع فرمایا۔ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 664]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، البيوع، باب بطلان بيع الحصاة والبيع الذي فيه غرر، حديث:1513.»
الحكم على الحديث:
صحيح
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥مسلم | ثقة حافظ ، إمام ، مصنف ، عالم بالفقه | |
👤←👥أبو هريرة الدوسي أبو هريرة الدوسي ← مسلم | الصحابي الجليل ، حافظ الصحابة |
Bulughul Maram Hadith 664 in Urdu
أبو هريرة الدوسي ← مسلم