🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
8. باب الحوالة والضمان
ضمانت اور کفالت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 739
وعن جابر رضي الله تعالى عنه قال: توفي رجل منا فغسلناه وحنطناه وكفناه ثم أتينا به رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم فقلنا: تصلي عليه؟ فخطى خطا ثم قال:«‏‏‏‏أعليه دين؟» ‏‏‏‏ قلنا: ديناران فانصرف فتحملهما أبو قتادة فأتيناه فقال أبو قتادة: الديناران علي فقال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏حق الغريم وبرىء منهما الميت؟» ‏‏‏‏ قال: نعم،‏‏‏‏ فصلى عليه. رواه أحمد وأبو داود والنسائي وصححه ابن حبان والحاكم.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم میں سے ایک آدمی فوت ہو گیا ہم نے اسے غسل دیا، خوشبو لگائی اور کفن پہنایا۔ پھر ہم اسے اٹھا کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے آئے اور عرض کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی نماز جنازہ پڑھائیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چند قدم آگے بڑھنے کیلئے اٹھائے اور دریافت فرمایا کہ ”کیا اس کے ذمہ قرض ہے؟“ ہم نے عرض کیا دو دینار تھے۔ یہ سن کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم واپس تشریف لے آئے۔ ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے دو دینار کی ادائیگی اپنے ذمہ لے لی۔ پھر ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے کہا دو دینار میرے ذمہ ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”مقروض کی طرح لازم و حق ہو گیا اور میت اس سے بری الذمہ ہو گئی۔“ اس نے کہا کہ ہاں! پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ پڑھائی۔ اسے احمد، ابوداؤد اور نسائی نے روایت کیا ہے۔ ابن حبان اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 739]
«وَعَنْ» اور سے – «جَابِرٍ» جابر – «رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ» اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «تُوُفِّيَ» فوت ہو گیا – «رَجُلٌ مِنَّا» ہم میں سے ایک آدمی – «فَغَسَّلْنَاهُ» تو ہم نے اسے غسل دیا – «وَحَنَّطْنَاهُ» اور اسے خوشبو (حنوط) لگائی – «وَكَفَّنَّاهُ» اور اسے کفن دیا – «ثُمَّ أَتَيْنَا بِهِ» پھر ہم اسے لے کر آئے – «رَسُولَ اللَّهِ» اللہ کے رسول کے پاس – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «فَقُلْنَا» تو ہم نے کہا: – «تُصَلِّي عَلَيْهِ» کیا آپ اس کی نماز جنازہ پڑھیں گے؟ – «فَخَطَا خُطًا» تو آپ چند قدم چلے – «ثُمَّ قَالَ» پھر فرمایا: – «أَعَلَيْهِ دَيْنٌ» کیا اس پر قرض ہے؟ – «قُلْنَا» ہم نے کہا: – «دِينَارَانِ» دو دینار – «فَانْصَرَفَ» تو آپ لوٹ گئے – «فَتَحَمَّلَهُمَا» تو ان دونوں کا ذمہ اٹھا لیا – «أَبُو قَتَادَةَ» ابو قتادہ نے – «فَأَتَيْنَاهُ» پھر ہم آپ کے پاس آئے – «فَقَالَ أَبُو قَتَادَةَ» تو ابو قتادہ نے کہا: – «الدِّينَارَانِ عَلَيَّ» دونوں دینار میرے ذمے ہیں – «فَقَالَ» تو فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «حُقَّ الْغَرِيمُ» قرض خواہ کا حق (تم پر) ثابت ہو گیا – «وَبَرِئَ مِنْهُمَا» اور ان دونوں سے بری ہو گیا – «الْمَيِّتُ» میت؟ – «قَالَ» انہوں نے کہا: – «نَعَمْ» ہاں – «فَصَلَّى عَلَيْهِ» تو آپ نے اس کی نماز جنازہ پڑھی۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «أَحْمَدُ» احمد – «وَأَبُو دَاوُدَ» اور ابو داود – «وَالنَّسَائِيُّ» اور نسائی نے – «وَصَحَّحَهُ» اور اسے صحیح کہا – «ابْنُ حِبَّانَ» ابن حبان – «وَالْحَاكِمُ» اور حاکم نے۔
اور سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم میں سے ایک آدمی فوت ہو گیا، ہم نے اسے غسل دیا، حنوط (خوشبو) لگائی اور کفن دیا، پھر اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لائے اور عرض کیا: کیا آپ اس کی نماز جنازہ پڑھائیں گے؟ آپ چند قدم آگے بڑھے، پھر فرمایا: ”کیا اس پر قرض ہے؟“ ہم نے عرض کیا: دو دینار۔ تو آپ واپس پلٹ گئے۔ پھر سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ نے ان دونوں کا ذمہ لے لیا۔ ہم آپ کے پاس آئے تو سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ نے کہا: دونوں دینار میرے ذمے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”قرض خواہ کا حق (تم پر) لازم ہو گیا اور میت ان دونوں سے بری ہو گئی؟“ انہوں نے کہا: ہاں۔ تو آپ نے اس کی نماز جنازہ پڑھائی۔ اسے احمد، ابو داود اور نسائی نے روایت کیا ہے اور ابن حبان اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 739]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، البيوع، باب في التشديد في الدين، حديث:3343، والنسائي، الجنائز، حديث:1964، وأحمد:3 /330، 5 /297، 304، وابن حبان (الإحسان):5 /25،26، حديث:3048.»

الحكم على الحديث:
صحيح


تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
سنن أبي داود
3343
أعليه دين قالوا نعم ديناران قال صلوا على صاحبكم فقال أبو قتادة الأنصاري هما علي يا رسول الله قال فصلى عليه رسول الله أنا أولى بكل مؤمن من نفسه فمن ترك دينا فعلي قضاؤه من ترك مالا فلورثته
بلوغ المرام
739
أعليه دين ؟ ... ‏‏‏‏حق الغريم وبرىء منهما الميت؟‏‏‏‏ قال: نعم
بلوغ المرام کی حدیث نمبر 739 کے فوائد و مسائل
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 739
تخریج:
«أخرجه أبوداود، البيوع، باب في التشديد في الدين، حديث:3343، والنسائي، الجنائز، حديث:1964، وأحمد:3 /330، 5 /297، 304، وابن حبان (الإحسان):5 /25،26، حديث:3048.»
تشریح:
1. میت کی جانب سے قرض ادا کرنے کی ضمانت درست ہے۔
2. ضمانت دینے والا آدمی ضمانت کی رقم مرنے والے کے ترکے میں سے نہیں لے سکتا‘ اسے اپنی جیب سے زر ضمانت ادا کرنا ہوگا۔
3.میت کے حقوق مالیہ‘ جو اس پر واجب ہیں‘ مثلاً: حج‘ زکاۃ‘ قرض کی ادائیگی وغیرہ‘ کا اسے فائدہ پہنچتا ہے اور اس کی جانب سے دوسرے کے ادا کرنے سے ادا ہو جاتے ہیں۔
4.قرض ہو یا دوسرے حقوق العباد‘ جب تک ان کی ادائیگی نہ کی جائے یا حقدار یا قرض خواہ خود معاف نہ کر دے‘ کبھی ساقط نہیں ہوتے حتیٰ کہ مرنے کے بعد بھی ازخود معاف نہیں ہوتے۔
5. قرضہ لینا بہت ہی سنگین اور سخت معاملہ ہے‘ حتی الوسع قرض لینے سے گریز ہی کرنا چاہیے‘ اگر اشد مجبوری اور ناگزیر ضرورت کی بنا پر لے لے تو جلد از جلد اس کی ادائیگی کی فکر کرنی چاہیے۔
[بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 739]

Bulughul Maram Hadith 739 in Urdu