بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
15. باب المساقاة والإجارة
آبپاشی اور زمین کو ٹھیکہ پر دینے کا بیان
حدیث نمبر: 771
وعن رافع بن خديج رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «كسب الحجام خبيث» . رواه مسلم.
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”حجام (سینگی لگانے والا) کی کمائی خبیث ہے (یعنی سینگی لگانے کا کام بہت برا ہے)۔“ (مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 771]
«وَعَنْ» اور سے – «رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ» رافع بن خدیج – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «كَسْبُ» کمائی – «الْحَجَّامِ» سینگی لگانے والے کی – «خَبِيثٌ» خبیث (گھٹیا) ہے۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «مُسْلِمٌ» مسلم نے۔
اور سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”سینگی لگانے والے کی کمائی گھٹیا (ناپسندیدہ) ہے۔“ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 771]
اور سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”سینگی لگانے والے کی کمائی گھٹیا (ناپسندیدہ) ہے۔“ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 771]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، المساقاة، باب تحريم ثمن الكلب...، حديث:1568.»
الحكم على الحديث:
صحيح
Bulughul Maram Hadith 771 in Urdu