🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. (أحاديث في النكاح)
(نکاح کے متعلق احادیث)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 843
وعن جابر رضي الله تعالى عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏أيما عبد تزوج بغير إذن مواليه أو أهله فهو عاهر» .‏‏‏‏ رواه أحمد وأبو داود والترمذي،‏‏‏‏ وصححه،‏‏‏‏ وكذلك صححه ابن حبان.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جس غلام نے اپنے مالکوں اور اپنے اہل کی اجازت کے بغیر نکاح کیا وہ زانی ہے۔“ اسے احمد، ابوداؤد، نسائی اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے صحیح کہا ہے اور اسی طرح ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 843]
«وَعَنْ» اور سے – «جَابِرٍ» جابر – «رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ» اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «أَيُّمَا عَبْدٍ» جو بھی غلام – «تَزَوَّجَ» نکاح کرے – «بِغَيْرِ إِذْنِ» اجازت کے بغیر – «مَوَالِيهِ» اپنے مالکوں کی – «أَوْ أَهْلِهِ» یا اپنے گھر والوں کی – «فَهُوَ» تو وہ – «عَاهِرٌ» زانی ہے۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «أَحْمَدُ» احمد – «وَأَبُو دَاوُدَ» اور ابو داود – «وَالتِّرْمِذِيُّ» اور ترمذی نے – «وَصَحَّحَهُ» اور (ترمذی نے) اسے صحیح کہا – «وَكَذَلِكَ» اور اسی طرح – «صَحَّحَهُ» اسے صحیح کہا – «ابْنُ حِبَّانَ» ابن حبان نے۔
اور سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو غلام اپنے مالکوں یا اپنے گھر والوں کی اجازت کے بغیر نکاح کرے تو وہ زانی ہے۔“ اسے احمد، ابو داود اور ترمذی نے روایت کیا ہے، ترمذی نے اسے صحیح کہا ہے اور اسی طرح ابن حبان نے بھی صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 843]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، النكاح، باب في نكاح العبد بغير إذن مواليه، حديث:2078، والترمذي، النكاح، حديث:1111، وأحمد:3 /300، 301، 382، وابن حبان:ينظر عنده، والحاكم:2 /194، ابن عقيل ضعيف.»

الحكم على الحديث:
ضعيف


تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
جامع الترمذي
1112
أيما عبد تزوج بغير إذن سيده فهو عاهر
سنن أبي داود
2078
أيما عبد تزوج بغير إذن مواليه فهو عاهر
بلوغ المرام
843
أيما عبد تزوج بغير إذن مواليه أو أهله فهو عاهر
بلوغ المرام کی حدیث نمبر 843 کے فوائد و مسائل
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 843
تخریج:
«أخرجه أبوداود، النكاح، باب في نكاح العبد بغير إذن مواليه، حديث:2078، والترمذي، النكاح، حديث:1111، وأحمد:3 /300، 301، 382، وابن حبان:ينظر عنده، والحاكم:2 /194، ابن عقيل ضعيف.»
تشریح:
مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ سنن ابو داود کی تحقیق کرتے ہوئے اسی مفہوم کی ایک حدیث بیان کی ہے جسے انھوں نے سنداً قوی قرار دیا ہے ‘ نیز شیخ البانی رحمہ اللہ نے بھی اس پر تفصیلاً بحث کرتے ہوئے اسے حسن قرار دیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ مذکورہ روایت ہمارے فاضل محقق کے نذدیک بھی معناََصحیح اور قابل عمل ہے۔
واللّٰہ أعلم۔
مزید دیکھیے: (الإرواء: ۶ /۳۵۱- ۳۵۳)
[بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 843]

Bulughul Maram Hadith 843 in Urdu