الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. باب عشرة النساء
عورتوں (بیویوں) کے ساتھ رہن سہن و میل جول کا بیان
حدیث نمبر: 868
وعن ابن عباس رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «لا ينظر الله إلى رجل أتى رجلا، أو امرأة في دبرها» . رواه الترمذي والنسائي وابن حبان، وأعل بالوقف.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اللہ تعالیٰ ایسے شخص کی طرف رحمت کی نظر سے نہیں دیکھے گا جس نے کسی مرد یا عورت سے قوم لوط کا فعل کیا ہو۔“ اسے ترمذی، نسائی اور ابن حبان نے روایت کی ہے اور اسے موقوف ہونے کی وجہ سے معلول قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 868]
«وَعَنِ» اور سے – «ابْنِ عَبَّاسٍ» ابن عباس – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «لَا يَنْظُرُ اللَّهُ» اللہ نہیں دیکھے گا – «إِلَى رَجُلٍ» ایسے آدمی کی طرف – «أَتَى» جو آیا – «رَجُلًا» کسی مرد کے پاس – «أَوِ امْرَأَةً» یا کسی عورت کے پاس – «فِي دُبُرِهَا» اس کی دبر میں۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «التِّرْمِذِيُّ» ترمذی – «وَالنَّسَائِيُّ» اور نسائی – «وَابْنُ حِبَّانَ» اور ابن حبان نے – «وَأُعِلَّ» اور اسے معلول قرار دیا گیا – «بِالْوَقْفِ» موقوف ہونے کی وجہ سے۔
اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ (قیامت کے دن) اس آدمی کی طرف (رحمت کی نظر سے) نہیں دیکھے گا جو کسی مرد کے پاس آئے یا کسی عورت کے پاس اس کی دبر میں آئے۔“ اسے ترمذی، نسائی اور ابن حبان نے روایت کیا ہے اور اسے موقوف ہونے کی علت سے معلول کہا گیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 868]
اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ (قیامت کے دن) اس آدمی کی طرف (رحمت کی نظر سے) نہیں دیکھے گا جو کسی مرد کے پاس آئے یا کسی عورت کے پاس اس کی دبر میں آئے۔“ اسے ترمذی، نسائی اور ابن حبان نے روایت کیا ہے اور اسے موقوف ہونے کی علت سے معلول کہا گیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 868]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي، الرضاع، باب ما جاء في كراهية إتيان النساء في أدبارهن، حديث:1165، وقال: "حسن غريب" والنسائي في الكبرٰي:5 /320، 321، حديث:9001، 9002، وابن حبان (الإحسان):6 /202، حديث:4191ب.»
الحكم على الحديث:
حسن
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥ابن حبان | كان من أئمة زمانه، رأسا في معرفة الحديث | |
👤←👥النسائي النسائي ← ابن حبان | الحافظ | |
👤←👥الترمذي الترمذي ← النسائي | ثقة حافظ | |
👤←👥عبد الله بن عباس عبد الله بن عباس ← الترمذي | أحد المكثرين من الصحابة |
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
جامع الترمذي |
2980
| ما أهلكك قال حولت رحلي الليلة قال فلم يرد عليه رسول الله شيئا قال فأنزل الله على رسول الله هذه الآية نساؤكم حرث لكم فأتوا حرثكم أنى شئتم |
جامع الترمذي |
1165
| لا ينظر الله إلى رجل أتى رجلا أو امرأة في الدبر |
سنن أبي داود |
2164
| نساؤكم حرث لكم فأتوا حرثكم أنى شئتم |
بلوغ المرام |
868
| لا ينظر الله إلى رجل أتى رجلا ، أو امرأة في دبرها |
Bulughul Maram Hadith 868 in Urdu
النسائي ← ابن حبان