الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
503. بَابُ: كَيْفَ الاسْتِئْذَانُ؟
اجازت کس طرح لی جائے؟
حدیث نمبر: 1085
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ آدَمَ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: اسْتَأْذَنَ عُمَرُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: السَّلاَمُ عَلَى رَسُولِ اللهِ، السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ، أَيَدْخُلُ عُمَرُ؟.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جانے کے لیے اجازت مانگی تو یوں کہا: «السلام علی رسول الله، السلام علیکم»، کیا عمر اندر آ سکتا ہے؟ [الادب المفرد/كتاب الاستئذان/حدیث: 1085]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه أبوداؤد، كتاب الأدب: 5201 و النسائي فى الكبرىٰ: 10153»
قال الشيخ الألباني: صحيح
الادب المفرد کی حدیث نمبر 1085 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 1085
فوائد ومسائل:
پہلے سلام کہنا چاہیے اور بعدازاں اپنا تعارف کروانا چاہیے کہ کیا فلاں کو اندر آنے کی اجازت ہے۔ اسی طرح خلیفہ یا کسی اہم شخصیت کو خصوصی سلام اور پھر تمام لوگوں کو سلام کہنا بھی جائز ہے۔
پہلے سلام کہنا چاہیے اور بعدازاں اپنا تعارف کروانا چاہیے کہ کیا فلاں کو اندر آنے کی اجازت ہے۔ اسی طرح خلیفہ یا کسی اہم شخصیت کو خصوصی سلام اور پھر تمام لوگوں کو سلام کہنا بھی جائز ہے۔
[فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 1085]
Al Adab al Mufrad Hadith 1085 in Urdu