🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الادب المفرد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1322)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
601. باب الختان للكبير
بڑی عمر والے کے ختنے کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1252
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللهِ الأُوَيْسِيُّ قَالَ‏:‏ حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ‏:‏ وَكَانَ الرَّجُلُ إِذَا أَسْلَمَ أُمِرَ بِالِاخْتِتَانِ وَإِنْ كَانَ كَبِيرًا‏.‏
ابن شہاب زہری رحمہ اللہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں: جب کوئی آدمی مسلمان ہوتا تھا تو اسے ختنے کروانے کا حکم دیا جاتا، خواہ وہ بڑی عمر کا ہوتا۔ [الادب المفرد/كتاب الختان/حدیث: 1252]
تخریج الحدیث: «صحيح الإسناد موقوفًا أو مقطوعًا»
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد موقوفًا أو مقطوعًا

الادب المفرد کی حدیث نمبر 1252 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 1252
فوائد ومسائل:
اس سے معلوم ہوا کہ قرون اولیٰ میں نو مسلموں کو ختنہ کروانے کا حکم دیا جاتا تھا، لہٰذا حسن بصری رحمہ اللہ کا اعتراض محل نظر ہے۔
[فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 1252]

Al Adab al Mufrad Hadith 1252 in Urdu