🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الادب المفرد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1322)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
617. باب لا يلدغ المؤمن من جحر مرتين
مومن ایک سوراخ سے دو مرتبہ نہیں ڈسا جاتا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1278
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ قَالَ‏:‏ حَدَّثَنِي اللَّيْثُ قَالَ‏:‏ حَدَّثَنِي يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ‏:‏ أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ أَخْبَرَهُ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ‏: ”لَا يُلْدَغُ الْمُؤْمِنُ مِنْ جُحْرٍ مَرَّتَيْنِ‏.“
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مومن ایک سوراخ سے دو مرتبہ نہیں ڈسا جاتا۔ [الادب المفرد/كتاب/حدیث: 1278]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الأدب: 6133 و مسلم: 2998 و أبوداؤد: 4862 و ابن ماجه: 3982»
قال الشيخ الألباني: صحيح

الادب المفرد کی حدیث نمبر 1278 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 1278
فوائد ومسائل:
مطلب یہ ہے کہ مومن دین اور دنیا ہر معاملے میں سمجھ دار اور ذہین و فطین ہوتا ہے۔ وہ غافل نہیں ہوتا کہ ایک ہی معاملے میں بار بار دھوکے کا شکار ہو جائے۔ اس سے جب کوئی گناہ سرزد ہو جائے تو ڈسے ہوئے انسان کی طرح بے چین رہتا ہے اور دوبارہ اس راستے کی طرف منہ نہیں کرتا۔
[فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 1278]

Al Adab al Mufrad Hadith 1278 in Urdu