پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
138. باب حسن الخلق إذا فقهوا
دین کی سوجھ بوجھ رکھنے والے کے لیے حسن اخلاق
حدیث نمبر: 284
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْفُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ النُّمَيْرِيُّ، عَنْ صَالِحِ بْنِ خَوَّاتِ بْنِ صَالِحِ بْنِ خَوَّاتِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حِبَّانَ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ”إِنَّ الرَّجُلَ لَيُدْرِكُ بِحُسْنِ خُلُقِهِ دَرَجَةَ الْقَائِمِ بِاللَّيْلِ.“
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلاشبہ آدمی اپنے حسنِ اخلاق کی وجہ سے رات کو مسلسل قیام کرنے والے کا درجہ پا لیتا ہے۔“ [الادب المفرد/كتاب/حدیث: 284]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري فى التاريخ الكبير: 276/4 و الحاكم: 60/1 و المزي فى تهذيب الكمال: 37/13 و أبوداؤد: 4798، من حديث عائشه نحوه، صحيح الترغيب: 2645 و الصحيحة: 794، 795»
قال الشيخ الألباني: صحيح
الادب المفرد کی حدیث نمبر 284 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 284
فوائد ومسائل:
(۱)شریعت میں جو کام قابل تعریف ہیں انہیں کرنا اور قابل مذمت کاموں کو ترک کرنا، برداشت کرنا، برائی کا بدلہ برائی سے نہ دینا، اپنے ساتھ زیادتی کرنے والے پر رحمت شفقت کرتے ہوئے ان کی ہدایت کی دعا کرنا، نیز لوگوں سے خندہ پیشانی سے پیش آنا حسن اخلاق ہے۔
(۲) رات کا قیام مجاہدہ نفس کے بغیر ممکن نہیں۔ رات کو قیام کرنے والا اپنے نفس سے جہاد کرتا ہے جس کی بہت بڑی فضیلت ہے۔ اسی طرح لوگوں سے حسن سلوک کرنے والا کئی لوگوں سے جہاد کرتا ہے اور ان کی تکالیف کو برداشت کرتا ہے تو گویا وہ درجات میں برابر ہیں۔

[فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 284]
Al Adab al Mufrad Hadith 284 in Urdu