پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
138. باب حسن الخلق إذا فقهوا
دین کی سوجھ بوجھ رکھنے والے کے لیے حسن اخلاق
حدیث نمبر: 294
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلاَمٍ، عَنِ ابْنِ إِدْرِيسَ قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ عَنْ جَدِّي، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: سُئِلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا أَكْثَرُ مَا يُدْخِلُ الْجَنَّةَ؟ قَالَ: ”تَقْوَى اللهِ، وَحُسْنُ الْخُلُقِ“، قَالَ: وَمَا أَكْثَرُ مَا يُدْخِلُ النَّارَ؟ قَالَ: ”الأَجْوَفَانِ: الْفَمُ وَالْفَرْجُ.“
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا: جنت میں سب سے زیادہ کیا چیز داخل کرے گی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کا تقویٰ اور حسنِ اخلاق۔“ سائل نے پوچھا: جہنم میں جانے کا کیا چیز زیادہ باعث بنے گی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو کھوکھلی چیزیں: منہ اور شرمگاہ۔“ [الادب المفرد/كتاب/حدیث: 294]
تخریج الحدیث: «حسن: تقدم تخريجه برقم: 289»
قال الشيخ الألباني: حسن
الادب المفرد کی حدیث نمبر 294 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 294
فوائد ومسائل:
دیکھیے حدیث:۲۸۹ کے فوائد و مسائل۔
دیکھیے حدیث:۲۸۹ کے فوائد و مسائل۔
[فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 294]
Al Adab al Mufrad Hadith 294 in Urdu