الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
216. باب نقش البنيان
عمارتوں پر نقش و نگار کرنا
حدیث نمبر: 459
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يُونُسَ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي الْفُدَيْكِ قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي يَحْيَى، عَنِ ابْنِ أَبِي هِنْدَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ”لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَبْنِيَ النَّاسُ بُيُوتًا، يُشَبِّهُونَهَا بِالْمَرَاحِلِ.“ قَالَ إِبْرَاهِيْمُ: يَعْنِي الثِّيَابَ الْمُخَطَّطَةَ.
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک لوگ اپنے گھروں کو نقش دار چادروں کے مشابہ نقش دار نہ بنائیں گے۔“ ابراہیم رحمہ اللہ کہتے ہیں: مراحل سے مراد دھاری دار چادریں ہیں۔ [الادب المفرد/كتاب السرف فى البناء/حدیث: 459]
تخریج الحدیث: «صحيح: الصحيحة: 279»
قال الشيخ الألباني: صحيح
الادب المفرد کی حدیث نمبر 459 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 459
فوائد ومسائل:
قیامت کے قریب سادگی ختم ہو جائے گی اور ہر چیز کی تزین و آرائش کی طرح لوگ گھروں کو منقش بنائیں گے۔ حقیقتاً یہ حدیث آج ہم پر صادق آتی ہے کہ ہم کس قدر گھروں کی آرائش کرتے ہیں۔ مٹی پر اس قدر پیسہ لگایا جاتا ہے کہ شاید انھی گھروں میں ہمیشہ رہنا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ سادگی اختیار کریں۔

[فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 459]
Al Adab al Mufrad Hadith 459 in Urdu