الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
253. بَابُ الْمُوَاسَاةِ فِي السَّنَةِ وَالْمَجَاعَةِ
قحط سالی اور بھوک کے ایام میں ایک دوسرے کی معاونت کرنا
حدیث نمبر: 560
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ بَشِيرٍ الْجَهْضَمِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُمَارَةُ الْمَعْوَلِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: يَكُونُ فِي آخِرِ الزَّمَانِ مَجَاعَةٌ، مَنْ أَدْرَكَتْهُ فَلاَ يَعْدِلَنَّ بِالأَكْبَادِ الْجَائِعَةِ.
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ آخری زمانے میں بھوک اور قحط ہو گا۔ جو شخص اس زمانہ کو پا لے وہ بھوکے لوگوں سے روگردانی نہ کرے، یعنی ایسا نہ ہو کہ خود کھا لے اور ان کا خیال نہ رکھے۔ [الادب المفرد/كتاب/حدیث: 560]
تخریج الحدیث: «ضعيف:»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
الادب المفرد کی حدیث نمبر 560 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 560
فوائد ومسائل:
اس اثر کی سند ضعیف ہے، اس میں حماد بن بشیر راوی ضعیف ہے۔ تاہم بھوکوں کو کھانا کھلانا دیگر دلائل سے ثابت ہے۔
اس اثر کی سند ضعیف ہے، اس میں حماد بن بشیر راوی ضعیف ہے۔ تاہم بھوکوں کو کھانا کھلانا دیگر دلائل سے ثابت ہے۔
[فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 560]
Al Adab al Mufrad Hadith 560 in Urdu