🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الادب المفرد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1322)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
31. باب لا تنزل الرحمة على قوم فيهم قاطع رحم
ایسی قوم پر اللہ کی رحمت نازل نہیں ہوتی جس میں قطع رحمی کرنے والا ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 63
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى، قَالَ‏:‏ أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ أَبُو إِدَامٍ قَالَ‏:‏ سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى يَقُولُ‏:‏ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ‏:‏ ”إِنَّ الرَّحْمَةَ لاَ تَنْزِلُ عَلَى قَوْمٍ فِيهِمْ قَاطِعُ رَحِمٍ‏.‏“
سیدنا عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے بیان کرتے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ کی رحمت اس قوم پر نازل نہیں ہوتی جس میں قطع رحمی کرنے والا ہو۔ [الادب المفرد/كتاب صلة الرحم/حدیث: 63]
تخریج الحدیث: «ضعيف: أخرجه البخاري فى التاريخ الكبير: 14/4، المروزي فى البر والصلة: 136 و الطبراني فى الكبير كما فى جامع المسانيد: 6018 و البيهقي فى الشعب: 7590، الضعيفة: 1456»
قال الشيخ الألباني: ضعیف

الادب المفرد کی حدیث نمبر 63 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 63
فوائد ومسائل:
یہ روایت ضعیف ہے اس کی سند میں ابو ادام کذاب اور متروک الحدیث ہے، تاہم اللہ کے نافرمانوں کے ساتھ نہیں بیٹھنا چاہیے اور نہ ہی انہیں اپنی مجالس میں بٹھانا چاہیے کیونکہ بری صحبت کے اثرات بہر صورت ضرور ہوتے ہیں۔
[فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 63]

Al Adab al Mufrad Hadith 63 in Urdu