🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الادب المفرد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1322)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
340. باب الغناء واللهو
گانے اور کھیل کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 784
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ قَالَ‏:‏ حَدَّثَنِي عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ دِينَارٍ قَالَ‏:‏ خَرَجْتُ مَعَ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ إِلَى السُّوقِ، فَمَرَّ عَلَى جَارِيَةٍ صَغِيرَةٍ تُغَنِّي، فَقَالَ‏:‏ إِنَّ الشَّيْطَانَ لَوْ تَرَكَ أَحَدًا لَتَرَكَ هَذِهِ‏.‏
عبداللہ بن دینار رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ بازار گیا تو ان کا گزر ایک چھوٹی لڑکی کے پاس سے ہوا جو گا رہی تھی، آپ نے فرمایا: شیطان اگر کسی کو (گمراہ کرنے) چھوڑتا تو اس لڑکی کو چھوڑ دیتا۔ [الادب المفرد/كتاب الأقوال/حدیث: 784]
تخریج الحدیث: «حسن: أخرجه ابن أبى الدنيا فى ذم الملاهي: 43 و البيهقي فى شعب الإيمان: 5102»
قال الشيخ الألباني: حسن

الادب المفرد کی حدیث نمبر 784 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 784
فوائد ومسائل:
(۱)شیطان انسان کا ازلی دشمن ہے اور وہ انسان کو گمراہ کرنے کے لیے ہر طریقہ استعمال کرتا ہے۔ گانا بجانا بھی اس کے طریقوں میں سے ایک طریقہ ہے جس کے ذریعے سے وہ اس بچی کو پیچھے لگا رہا تھا۔
(۲) گانا بجانا اور موسیقی حرام ہے یا حلال اس کے متعلق علماء کی مختلف آراء ہیں۔ راجح بات یہ ہے کہ دف بجانا اور قومی نوعیت کے ترانے وغیرہ پڑھنا جبکہ یہ کام نابالغ بچیاں کریں اور عید و شادی بیاہ کے موقع پر ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ جن روایات سے اس کی اجازت ملتی ہے ان سے اسی طرح کے گیت مراد ہیں۔ جہاں تک ان گانوں کا تعلق ہے جو بے حیائی اور حرام کاموں پر ابھارتے ہیں جیسا کہ آج کل کے تمام گانے ہیں تو وہ معتبر علماء کے نزدیک بالاتفاق حرام ہیں۔
(۳) عصر حاضر میں گانا بجانا انڈسٹری کی صورت حال اختیار کر چکا ہے اور باقاعدہ کنجر اور کنجریاں فنکاروں کے مہذب نام کا لبادہ اوڑھ چکے اور معاشرے میں پھیلنے والی ہر بے حیائی انہی کے مرہون منت ہے تو اسے کسی صورت میں بھی شرعی اور اخلاقی جواز مہیا نہیں کیا جاسکتا۔
(۴) سماع اور رقص کی محفلیں سجانے والے اور موسیقی کو روح کی غذا کہنے والے گمراہ ہیں جو حرام کام کے مرتکب ہوتے ہیں۔ اگر یہ اطاعت الٰہی کا ذریعہ ہوتا تو صحابہ کرام اور تابعین عظام، نیز محدثین اس کو ضرور اختیار کرتے۔ لیکن قرآن و حدیث میں اس کے جواز کی کوئی دلیل نہیں ملتی۔
[فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 784]

Al Adab al Mufrad Hadith 784 in Urdu