الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
403. باب مسح الأرض باليد
زمین کو ہاتھ سے چھونا
حدیث نمبر: 904
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ أُسَيْدِ بْنِ أَبِي أُسَيْدٍ، عَنْ أُمِّهِ قَالَتْ: قُلْتُ لأَبِي قَتَادَةَ: مَا لَكَ لاَ تُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَمَا يُحَدِّثُ عَنْهُ النَّاسُ؟ فَقَالَ أَبُو قَتَادَةَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ”مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ فَلْيُسَهِّلْ لِجَنْبِهِ مَضْجَعًا مِنَ النَّارِ“، وَجَعَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ ذَلِكَ وَيَمْسَحُ الأرْضَ بِيَدِهِ.
ام اسید رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا ابو قتادہ انصاری رضی اللہ عنہ سے عرض کیا: کیا وجہ ہے کہ آپ دیگر صحابہ کرام کی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے احادیث بیان نہیں کرتے؟ سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے مجھ پر جھوٹ باندھا اس کو چاہیے کہ اپنے پہلو کی جگہ آگ میں بنا لے۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرما رہے تھے اور ساتھ ساتھ اپنے ہاتھ سے زمین کو چھو رہے تھے۔ [الادب المفرد/كتاب/حدیث: 904]
تخریج الحدیث: «ضعيف: أخرجه الشافعي فى مسنده: 17/1 و الطبراني فى جزء من كذب على: 97 و ابن عساكر فى تاريخه: 150/67 و البيهقي فى معرفة السنن و الآثار: 78/1»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
الادب المفرد کی حدیث نمبر 904 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 904
فوائد ومسائل:
یہ سند ام اسید کی جہالت کی وجہ سے ضعیف ہے، تاہم حدیث:من کذب....صحیح اور متواتر ہے۔
یہ سند ام اسید کی جہالت کی وجہ سے ضعیف ہے، تاہم حدیث:من کذب....صحیح اور متواتر ہے۔
[فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 904]
Al Adab al Mufrad Hadith 904 in Urdu