سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
25. باب فى استلام الحجر:
حجر اسود کے چھونے یا بوسہ دینے کا بیان
حدیث نمبر: 1876
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: "مَا تَرَكْتُ اسْتِلَامَ هَذَيْنِ الرُّكْنَيْنِ فِي شِدَّةٍ وَلَا رَخَاءٍ مُنْذُ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَلِمُهُمَا". قُلْتُ لِنَافِعٍ: أَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يَمْشِي بَيْنَ الرُّكْنَيْنِ؟ قَالَ: إِنَّمَا كَانَ يَمْشِي لِيَكُونَ أَيْسَرَ لِاسْتِلَامِهِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: میں نے جب سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان دونوں رکن (حجر اسود اور رکن یمانی) کو بوسہ دیتے اور چھوتے دیکھا ہے، شدت و نرمی کے حالات میں کبھی نہیں چھوڑا، عبید اللہ نے کہا: میں نے نافع سے پوچھا: کیا سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما ان دونوں رکنوں کے درمیان چلتے تھے؟ نافع نے کہا: وہ چلتے تھے تاکہ اس کے استلام میں سہولت ہو۔ [سنن دارمي/من كتاب المناسك/حدیث: 1876]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1880] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1606] ، [مسلم 1268] ، [نسائي 2952] ، [أبويعلی 5473] ، [ابن حبان 3827] ، [الحميدي 666]
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1606] ، [مسلم 1268] ، [نسائي 2952] ، [أبويعلی 5473] ، [ابن حبان 3827] ، [الحميدي 666]
وضاحت: (تشریح حدیث 1875)
طواف میں حجرِ اسود کا بوسہ لینا یا چھونا سنّت ہے اور رکنِ یمانی کا صرف چھونا سنّت ہے بوسہ دینا نہیں، اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سنّتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے اتنے شیدائی تھے کہ سنّت سے سرمو انحراف نہ کرتے تھے، جیسا کہ حدیث میں مذکورہ ہے۔

الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عبد الله بن عمر العدوي، أبو عبد الرحمن | صحابي | |
👤←👥نافع مولى ابن عمر، أبو عبد الله نافع مولى ابن عمر ← عبد الله بن عمر العدوي | ثقة ثبت مشهور | |
👤←👥عبيد الله بن عمر العدوي، أبو عثمان عبيد الله بن عمر العدوي ← نافع مولى ابن عمر | ثقة ثبت | |
👤←👥يحيى بن سعيد القطان، أبو سعيد يحيى بن سعيد القطان ← عبيد الله بن عمر العدوي | ثقة متقن حافظ إمام قدوة | |
👤←👥مسدد بن مسرهد الأسدي، أبو الحسن مسدد بن مسرهد الأسدي ← يحيى بن سعيد القطان | ثقة حافظ |
Sunan Darmi Hadith 1876 in Urdu
نافع مولى ابن عمر ← عبد الله بن عمر العدوي