الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
15. باب الشِّعَارِ:
جنگ میں خاص علامت کے اختیار کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 2488
حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ أَبِي عُمَيْسٍ، عَنْ إِيَاسِ بْنِ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ:"بَارَزْتُ رَجُلًا فَقَتَلْتُهُ، فَنَفَّلَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَلَبَهُ، فَكَانَ شِعَارُنَا مَعَ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ: أَمِتْ، يَعْنِي: اقْتُلْ".
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے ایک شخص سے مقابلہ کیا اور اسے قتل کر دیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اس کا مال و متاع دے دیا اور اس دن سیدنا خالد بن الوليد رضی اللہ عنہ کے ساتھ ہمارا کوڈ ورڈ تھا ”امت“ یعنی اقتل (قتل کر ڈالو)۔ [سنن دارمي/من كتاب السير/حدیث: 2488]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح والحديث متفق عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 2495] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 2596] ، [ابن حبان 4839]
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 2596] ، [ابن حبان 4839]
وضاحت: (تشریح حدیث 2487)
اس حدیث میں شعار کا مطلب وہ علامت یا کلمہ ہے جس سے فوجی ایک دوسرے کو پہچان لیں، اور اشتباه نہ ہو، اور بھائی بھائی کو قتل نہ کر ڈالے۔
شبِ خون کے وقت ایسا ہو سکتا ہے اس لئے کوڈ ورڈ مقرر کر لیا جاتا ہے، جیسا کہ مذکور بالا حدیث میں «أَمِتْ» کا لفظ ہے۔
دوسری احادیث میں «حم لا ينصرون» اور دیگر الفاظ آتے ہیں۔
اس حدیث میں شعار کا مطلب وہ علامت یا کلمہ ہے جس سے فوجی ایک دوسرے کو پہچان لیں، اور اشتباه نہ ہو، اور بھائی بھائی کو قتل نہ کر ڈالے۔
شبِ خون کے وقت ایسا ہو سکتا ہے اس لئے کوڈ ورڈ مقرر کر لیا جاتا ہے، جیسا کہ مذکور بالا حدیث میں «أَمِتْ» کا لفظ ہے۔
دوسری احادیث میں «حم لا ينصرون» اور دیگر الفاظ آتے ہیں۔
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح والحديث متفق عليه
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥سلمة بن عمرو بن الأكوع الأسلمي | شهد بيعة الرضوان | |
👤←👥إياس بن سلمة بن الأكوع الأسلمي إياس بن سلمة بن الأكوع الأسلمي ← سلمة بن عمرو بن الأكوع الأسلمي | ثقة | |
👤←👥عتبة بن عبد الله بن عتبة المسعودي عتبة بن عبد الله بن عتبة المسعودي ← إياس بن سلمة بن الأكوع الأسلمي | ثقة | |
👤←👥وكيع بن الجراح وكيع بن الجراح ← عتبة بن عبد الله بن عتبة المسعودي | ثقة حافظ عابد | |
👤←👥إسحاق ابن راهويه إسحاق ابن راهويه ← وكيع بن الجراح | ثقة حافظ مجتهد |
Sunan Darmi Hadith 2488 in Urdu
إياس بن سلمة بن الأكوع الأسلمي ← سلمة بن عمرو بن الأكوع الأسلمي