سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
76. باب فى النهي عن كسب الأمة:
لونڈی کی کمائی سے باز رہنے کا بیان
حدیث نمبر: 2656
حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ حَمَّادٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ:"نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ كَسْبِ الْإِمَاءِ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لونڈیوں کی (زنا کی) کمائی سے منع فرمایا۔ [سنن دارمي/من كتاب البيوع/حدیث: 2656]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح وأبو حازم هو: سلمان الأشجعي مولى عزة، [مكتبه الشامله نمبر: 2662] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ ابوحازم کا نام سلمان اشجعی (مولی عزہ) ہے۔ دیکھئے: [بخاري 2283] ، [أبوداؤد 3425] ، [ابن حبان 5158] ، [حلية الأولياء 163/7]
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ ابوحازم کا نام سلمان اشجعی (مولی عزہ) ہے۔ دیکھئے: [بخاري 2283] ، [أبوداؤد 3425] ، [ابن حبان 5158] ، [حلية الأولياء 163/7]
وضاحت: (تشریح حدیث 2655)
عہدِ جاہلیت میں لوگ اپنی لونڈیوں سے حرام کمائی حاصل کرتے اور ان سے بالجبر پیشہ کراتے تھے۔
اسلام نے نہایت سختی کے ساتھ اس سے روکا اور ایسی کمائی کو لقمۂ حرام قرار دیا ہے۔
قرآن پاک میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: «﴿وَلَا تُكْرِهُوا فَتَيَاتِكُمْ عَلَى الْبِغَاءِ إِنْ أَرَدْنَ تَحَصُّنًا لِتَبْتَغُوا عَرَضَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا .....﴾ [النور: 33] » ترجمہ: ”تمہاری جو لونڈیاں پاک دامن رہنا چاہتی ہیں انہیں دنیاوی فائدے کی غرض سے زنا کاری پر مجبور نہ کرو۔
“

الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو هريرة الدوسي | صحابي | |
👤←👥سلمان مولى عزة، أبو حازم سلمان مولى عزة ← أبو هريرة الدوسي | ثقة | |
👤←👥محمد بن جحادة الأودي محمد بن جحادة الأودي ← سلمان مولى عزة | ثقة | |
👤←👥شعبة بن الحجاج العتكي، أبو بسطام شعبة بن الحجاج العتكي ← محمد بن جحادة الأودي | ثقة حافظ متقن عابد | |
👤←👥سهل بن حماد العنقزي، أبو عتاب سهل بن حماد العنقزي ← شعبة بن الحجاج العتكي | صدوق حسن الحديث |
سلمان مولى عزة ← أبو هريرة الدوسي