پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
29. باب: لا يؤمن أحدكم حتى يحب لأخيه ما يحب لنفسه :
اپنے لئے پسند ہو وہی اپنے بھائی کے لئے پسند کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 2776
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، وَهَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ , قَالَا: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "لَا يُؤْمِنُ أَحَدُكُمْ حَتَّى أَكُونَ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ وَالِدِهِ، وَوَلَدِهِ، وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص ایمان والا نہ ہوگا جب تک کہ میں اس کے والد، اس کی اولاد اور تمام لوگوں سے زیادہ اس کا محبوب نہ بن جاؤں۔“ [سنن دارمي/من كتاب الرقاق/حدیث: 2776]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2783] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 15] ، [مسلم 44] ، [نسائي 5028] ، [ابن ماجه 67] ، [أحمد 49/5، وغيرهم]
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 15] ، [مسلم 44] ، [نسائي 5028] ، [ابن ماجه 67] ، [أحمد 49/5، وغيرهم]
وضاحت: (تشریح احادیث 2774 سے 2776)
یعنی جب تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت سب کی محبت پر غالب نہ آجائے ایمانِ کامل نصیب نہ ہوگا، اس سے معلوم ہوا کہ ایمان گھٹتا بڑھتا ہے، جو شخص ایمان کے جتنے تقاضے پورے کرے گا اتنا ہی اس کا ایمان کامل ہوگا۔
اس حدیث سے معلوم ہوا: ماں باپ، آل اولاد اور تمام جہاں سے زیادہ سنّت اور صاحبِ سنّت سے محبت ہوگی تو اتنا ہی ایمان زیادہ اور کامل ہوگا، اور جتنی اس محبت میں کمی ہوگی ایمان میں بھی کمی آئے گی۔
اے قمر شیطان کی محفل میں جانا چھوڑ دے
دین میں رخنہ، کمی آجائے گی ایمان میں

الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أنس بن مالك الأنصاري، أبو حمزة، أبو النضر | صحابي | |
👤←👥قتادة بن دعامة السدوسي، أبو الخطاب قتادة بن دعامة السدوسي ← أنس بن مالك الأنصاري | ثقة ثبت مشهور بالتدليس | |
👤←👥شعبة بن الحجاج العتكي، أبو بسطام شعبة بن الحجاج العتكي ← قتادة بن دعامة السدوسي | ثقة حافظ متقن عابد | |
👤←👥هاشم بن القاسم الليثي، أبو النضر هاشم بن القاسم الليثي ← شعبة بن الحجاج العتكي | ثقة ثبت | |
👤←👥يزيد بن هارون الواسطي، أبو خالد يزيد بن هارون الواسطي ← هاشم بن القاسم الليثي | ثقة متقن |
Sunan Darmi Hadith 2776 in Urdu
قتادة بن دعامة السدوسي ← أنس بن مالك الأنصاري