صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
18. باب النَّهْيِ عَنْ نَشْدِ الضَّالَّةِ فِي الْمَسْجِدِ وَمَا يَقُولُهُ مَنْ سَمِعَ النَّاشِدَ:
باب: مسجد میں گمشدہ چیز ڈھونڈنے کی ممانعت اور ڈھونڈنے والے کو کیا کہنا چاہئیے۔
ترقیم عبدالباقی: 569 ترقیم شاملہ: -- 1263
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ أَبِي سِنَانٍ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لَمَّا صَلَّى، قَامَ رَجُلٌ، فَقَالَ: مَنْ دَعَا إِلَى الْجَمَلِ الأَحْمَرِ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا وَجَدْتَ، " إِنَّمَا بُنِيَتِ الْمَسَاجِدُ لِمَا بُنِيَتْ لَهُ ".
ابوسنان نے علقمہ بن مرثد سے، انہوں نے سلیمان بن بریدہ سے اور انہوں نے اپنے والد سے روایت کی کہ (ایک بار) جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھائی تو ایک آدمی کھڑا ہوا اور کہا: جو سرخ اونٹ (کی نشاندہی) کے لیے آواز دے گا۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم (اپنا اونٹ) نہ پاؤ، مسجدیں صرف انہی کاموں کے لیے بنائی گئی ہیں جن کے لیے انہیں بنایا گیا۔“ [صحيح مسلم/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 1263]
سلیمان بن بریدہ رحمہ اللہ اپنے والد (بریدہ رضی اللہ عنہ) سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز سے فارغ ہو گئے تو ایک آدمی نے کھڑے ہو کر کہا: «مَنْ دَعَا إِلَى الْجَمَلِ الْأَحْمَرِ؟» ”سرخ اونٹ کے لیے کس نے بلایا ہے؟“ (یعنی سرخ اونٹ کس کو ملا ہے، کے بارے میں کون بتا سکتا ہے؟) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «لَا وَجَدْتَ، إِنَّمَا بُنِيَتِ الْمَسَاجِدُ لِمَا بُنِيَتْ لَهُ» ”تجھے وہ نہ ملے، مساجد صرف انہیں کاموں کے لیے ہیں جن کے لیے ان کو بنایا گیا ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 1263]
ترقیم فوادعبدالباقی: 569
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح مسلم |
1263
| بنيت المساجد لما بنيت له |
صحيح مسلم |
1262
| لا وجدت إنما بنيت المساجد لما بنيت له |
سنن ابن ماجه |
765
| لا وجدته إنما بنيت المساجد لما بنيت له |
Sahih Muslim Hadith 1263 in Urdu
سليمان بن بريدة الأسلمي ← بريدة بن الحصيب الأسلمي