🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
29. باب مَتَى يَقُومُ النَّاسُ لِلصَّلاَةِ:
باب: نماز کے واسطے نمازی کب کھڑے ہوں۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 604 ترقیم شاملہ: -- 1366
وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ ، وَحَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ حَجَّاجِ بْنِ أَبِي عُثْمَانَ . ح قَالَ: وحَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، وَعَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، وَقَالَ إِسْحَاق ، أَخْبَرَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ شَيْبَانَ كُلُّهُمْ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَزَادَ إِسْحَاق فِي رِوَايَتِهِ حَدِيثَ مَعْمَرٍ وَشَيْبَانَ: حَتَّى تَرَوْنِي قَدْ خَرَجْتُ.
ابوبکر بن ابی شیبہ نے کہا: ہمیں سفیان بن عیینہ نے معمر سے حدیث سنائی، ابوبکر (بن ابی شیبہ نے مزید) کہا: ہمیں ابن علیہ نے حجاج بن ابی عثمان سے حدیث سنائی، نیز اسحاق بن ابراہیم نے کہا: ہمیں عیسیٰ بن یونس اور عبدالرزاق نے معمر سے خبر دی۔ اسحاق نے (مزید) کہا: ہمیں ولید بن مسلم نے شیبان سے خبر دی، ان سب (معمر، حجاج بن ابی عثمان اور شیبان) نے یحییٰ بن ابی کثیر سے روایت کی، انہوں نے عبداللہ بن ابی قتادہ سے، انہوں نے اپنے والد سے اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی۔ اسحاق نے معمر اور شیبان سے جو حدیث روایت کی اس میں یہ اضافہ کیا ہے: ”یہاں تک کہ تم مجھے دیکھ لو کہ میں باہر نکل آیا ہوں۔“ [صحيح مسلم/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 1366]
امام صاحب اپنے مختلف اساتذہ سے مذکورہ بالا حدیث بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث سنائی اور اسحاق نے معمر اور شیبان کی روایت میں «حَتّٰى تَرَوْنِي» کے بعد کہا «قَدْ خَرَجْتُ» ”یہاں تک کہ تم مجھے دیکھ لو کہ میں نکل آیا ہوں۔“ [صحيح مسلم/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 1366]
ترقیم فوادعبدالباقی: 604
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو قتادة الأنصاري فارس رسول اللهشهد أحدا وما بعدها
👤←👥عبد الله بن أبي قتادة السلمي
Newعبد الله بن أبي قتادة السلمي ← أبو قتادة الأنصاري فارس رسول الله
ثقة
👤←👥يحيى بن أبي كثير
Newيحيى بن أبي كثير ← عبد الله بن أبي قتادة السلمي
ثقة ثبت ، لكنه يدلس ويرسل
👤←👥شيبان بن عبد الرحمن المؤدب
Newشيبان بن عبد الرحمن المؤدب ← يحيى بن أبي كثير
ثقة , صاحب كتاب
👤←👥الوليد بن مسلم القرشي
Newالوليد بن مسلم القرشي ← شيبان بن عبد الرحمن المؤدب
ثقة ، لكنه كثير التدليس والتسوية
👤←👥إسحاق ابن راهويه
Newإسحاق ابن راهويه ← الوليد بن مسلم القرشي
ثقة حافظ مجتهد
👤←👥معمر بن راشد
Newمعمر بن راشد ← إسحاق ابن راهويه
ثقة ثبت فاضل ، إلا أن في روايته عن ثابت والأعمش وعاصم بن أبي النجود ، وهشام بن عروة شيئا ، وكذا فيما حدث به بالبصرة
👤←👥عبد الرزاق الصنعاني
Newعبد الرزاق الصنعاني ← معمر بن راشد
ثقة حافظ مصنف شهير ، عمي في آخر عمره فتغير ، وكان يتشيع
👤←👥عيسى بن يونس بن أبي إسحاق
Newعيسى بن يونس بن أبي إسحاق ← عبد الرزاق الصنعاني
ثقة مأمون
👤←👥إسحاق ابن راهويه
Newإسحاق ابن راهويه ← عيسى بن يونس بن أبي إسحاق
ثقة حافظ مجتهد
👤←👥حجاج بن أبى عثمان الصواف الكندي
Newحجاج بن أبى عثمان الصواف الكندي ← إسحاق ابن راهويه
ثقة حافظ
👤←👥إسماعيل ابن علية
Newإسماعيل ابن علية ← حجاج بن أبى عثمان الصواف الكندي
ثقة حافظ
👤←👥أبو بكر ابن أبي شيبة
Newأبو بكر ابن أبي شيبة ← إسماعيل ابن علية
ثقة حافظ ، صاحب تصانيف
👤←👥معمر بن راشد
Newمعمر بن راشد ← أبو بكر ابن أبي شيبة
ثقة ثبت فاضل ، إلا أن في روايته عن ثابت والأعمش وعاصم بن أبي النجود ، وهشام بن عروة شيئا ، وكذا فيما حدث به بالبصرة
👤←👥سفيان بن عيينة
Newسفيان بن عيينة ← معمر بن راشد
ثقة حافظ فقيه , إمام حجة إلا أنه تغير حفظه بأخرة , وكان ربما دلس لكن عن الثقات
👤←👥أبو بكر ابن أبي شيبة
Newأبو بكر ابن أبي شيبة ← سفيان بن عيينة
ثقة حافظ ، صاحب تصانيف
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 1366 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 1366
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
ابوقتادہ رحمۃ اللہ علیہ کی روایت سے معلوم ہوتا ہے جب امام نماز کے لیے آتا ہوا نظر آ جائے پھر تکبیر کہنی چاہیے اور امام کو دیکھ کر مقتدیوں کو صف بندی کرنی چاہیے۔
حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ کر اقامت شروع کر دیتے تھے۔
جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو نظر آنے لگتے تو وہ اٹھنا شروع کر دیتے اورآپ صلی اللہ علیہ وسلم کے مصلے پر کھڑے ہونے تک لوگ (صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین)
صف بندی کر لیتے۔
امام مالک رحمۃ اللہ علیہ اور عام سلف کا طریقہ یہی تھا کہ وہ اقامت کےساتھ ہی کھڑا ہونا شروع ہو جاتے۔
امام احمد رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک مقتدی:
(قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ)
پر کھڑے ہو جائیں گے اور امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ اور بعض حضرات کے نزدیک اقامت کے ختم ہونے پر کھڑے ہوں گے اور ان سب ائمہ اور جمہور سلف کے نزدیک تکبیر کے ختم ہونے کے بعد امام تکبیر تحریمہ کہے گا۔
لیکن امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک مقتدی:
(حَيَّ عَلَى الصَّلاةِ)
پر کھڑے ہوں گے اور جب مؤذن (قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ)
کہہ لے گا تو امام اَللہُ اَکْبَر کہہ دے گا۔
ظاہر ہے عملی طور پر صحیح اور مناسب طریقہ،
امام مالک رحمۃ اللہ علیہ والا ہے کیونکہ سب لوگوں کا بیک وقت کھڑا ہونا مشکل ہے اور صف بندی کا تقاضا بھی یہی ہے نماز کے لیے صف بندی ضروری ہے۔
اس لیے اقامت کے ساتھ ہی صف بندی شروع کر دینی چاہیے۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 1366]

Sahih Muslim Hadith 1366 in Urdu