صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
3. باب الصلاة في الرحال في المطر:
باب: بارش میں گھروں میں نماز پڑھنے کا بیان۔
ترقیم عبدالباقی: 699 ترقیم شاملہ: -- 1607
وحَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ مَنْصُورٍ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ شُمَيْلٍ ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ صَاحِبُ الزِّيَادِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الْحَارِثِ ، قَالَ: أَذَّنَ مُؤَذِّنُ ابْنِ عَبَّاسٍ ، يَوْمَ جُمُعَةٍ فِي يَوْمٍ مَطِيرٍ، فَذَكَرَ نَحْوَ حَدِيثِ ابْنِ عُلَيَّةَ، وَقَالَ: وَكَرِهْتُ أَنْ تَمْشُوا فِي الدَّحْضِ وَالزَّلَلِ.
شعبہ نے کہا: ہمیں عبدالحمید صاحب الزیادی نے حدیث سنائی، کہا: میں نے عبداللہ بن حارث سے سنا، انہوں نے کہا: حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے موذن نے جمعے کے روز بارش والے دن اذان دی۔ پھر ابن علیہ کی حدیث کی طرح بیان کیا، اور کہا: میں نے اس بات کو ناپسند کیا کہ تم پھسلن میں چل کر آؤ۔ [صحيح مسلم/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 1607]
عبداللہ بن حارث بیان کرتے ہیں کہ انہی حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے مؤذن نے (جمعہ کے دن جب بارش ہو رہی تھی) اذان دی، آگے ابن علیہ (اسماعیل) کی طرح حدیث بیان کی اور حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”میں نے اس بات کو ناپسند کیا کہ تم کیچڑ اور پھسلن میں چل کر آؤ۔“ [صحيح مسلم/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 1607]
ترقیم فوادعبدالباقی: 699
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
Sahih Muslim Hadith 1607 in Urdu
عبد الله بن الحارث الأنصاري ← عبد الله بن العباس القرشي