علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
4. باب جواز صلاة النافلة على الدابة في السفر حيث توجهت:
باب: سفر میں سواری پر نفل پڑھنے کا بیان۔
ترقیم عبدالباقی: 702 ترقیم شاملہ: -- 1620
وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ سِيرِينَ ، قَالَ: تَلَقَّيْنَا أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، حِينَ قَدِمَ الشَّامَ، فَتَلَقَّيْنَاهُ بِعَيْنِ التَّمْرِ، " فَرَأَيْتُهُ يُصَلِّي عَلَى حِمَارٍ وَوَجْهُهُ ذَلِكَ الْجَانِبَ "، وَأَوْمَأَ هَمَّامٌ عَنْ يَسَارِ الْقِبْلَةِ، فَقُلْتُ لَهُ: رَأَيْتُكَ تُصَلِّي لِغَيْرِ الْقِبْلَةِ، قَالَ: لَوْلَا أَنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَفْعَلُهُ، لَمْ أَفْعَلْهُ.
ہمام نے کہا: ہمیں انس بن سیرین نے حدیث بیان کی کہ جب حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ شام سے آئے تو ہم نے ان کا استقبال کیا، ہم عین التمر کے مقام پر جا کر ان سے ملے تو میں نے انہیں دیکھا، وہ گدھے پر نماز پڑھ رہے تھے اور ان کا رخ اس طرف تھا۔ ہمام نے قبلے کی بائیں طرف اشارہ کیا۔ تو میں (انس بن سیرین) نے ان سے کہا: میں نے آپ کو قبلے کی بائیں طرف نماز پڑھتے دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا: اگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسا کرتے ہوئے نہ دیکھا ہوتا تو میں (کبھی) ایسا نہ کرتا۔ [صحيح مسلم/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 1620]
انس بن سیرین بیان کرتے ہیں کہ جب انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ شام سے آئے تو ہم نے آپ کا استقبال کیا، ہم آپ سے عین التمر مقام پر ملے تو میں نے انہیں دیکھا، وہ گدھے پر نماز پڑھ رہے تھے اور ان کا رخ اس طرف تھا (ہمام نے قبلہ کی طرف اشارہ کیا) تو میں نے ان سے پوچھا، میں نے آپ کو غیر قبلہ کی طرف نماز پڑھتے دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا، اگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسا کرتے نہ دیکھا ہوتا تو میں یہ کام نہ کرتا۔ [صحيح مسلم/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 1620]
ترقیم فوادعبدالباقی: 702
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
1100
| يصلي على حمار ووجهه من ذا الجانب يعني عن يسار القبلة |
صحيح مسلم |
1620
| يصلي على حمار ووجهه ذلك الجانب |
سنن أبي داود |
1225
| إذا سافر فأراد أن يتطوع استقبل بناقته القبلة فكبر ثم صلى حيث وجهه ركابه |
سنن النسائى الصغرى |
742
| يصلي على حمار وهو راكب إلى خيبر والقبلة خلفه |
بلوغ المرام |
166
| يصلي على راحلته حيث توجهت به |
Sahih Muslim Hadith 1620 in Urdu
أنس بن سيرين الأنصاري ← أنس بن مالك الأنصاري