پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
22. باب فضل المنيحة:
باب: دودھ والا جانور مفت دینے کی فضیلت۔
ترقیم عبدالباقی: 1020 ترقیم شاملہ: -- 2358
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَلَفٍ ، حَدَّثَنَا زَكَرِيَّاءُ بْنُ عَدِيٍّ ، أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ زَيْدٍ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ نَهَى فَذَكَرَ خِصَالًا، وَقَالَ: " مَنْ مَنَحَ مَنِيحَةً، غَدَتْ بِصَدَقَةٍ، وَرَاحَتْ بِصَدَقَةٍ صَبُوحِهَا وَغَبُوقِهَا ".
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ آپ نے (کچھ اشیاء سے) منع کیا، پھر چند خصلتوں کا ذکر کیا اور فرمایا: ”جس نے دودھ پینے کے لئے جانور دیا تو اس (اونٹنی، گائے وغیرہ) نے صدقے سے صبح کی اور صدقے سے شام کی، یعنی اپنے صبح کے دودھ سے اور اپنے شام کے دودھ سے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الزكاة/حدیث: 2358]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چند خصلتوں سے منع فرمایا اور فرمایا: ”جس نے دودھ دینے والا جانور عاریۃً دیا تو اس کا صبح کا دودھ صدقہ ہو گا اور اس کا شام کا دودھ صدقہ ہو گا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الزكاة/حدیث: 2358]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1020
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 2358 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 2358
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
صَبُوح:
صبح کا دودھ۔
(2)
غَبُوق:
شام کا دودھ۔
یہ دونوں لفظ صدقہ سے بدل ہونے کی بنا پر مجرور ہوں گے یا ظرف بن کر منصوب۔
فوائد ومسائل:
کسی ضرورت مندی محتاج خاندان کو عاریۃ دودھ پینے کے لیے جانور دینا اتنا ہی اجروثواب کا باعث ہے جتنا صبح و شام کا دودھ صدقہ بنتا ہے۔
جس سے صبح و شام اجر ملتا ہے۔
اسی طرح ضرورت مند گھرانہ کو پھل دار درخت کا عطیہ عارضی طور پر یا مستقل طور پر عنایت کر دینا بھی اجرو ثواب کا بہت بڑا سبب ہے۔
مفردات الحدیث:
(1)
صَبُوح:
صبح کا دودھ۔
(2)
غَبُوق:
شام کا دودھ۔
یہ دونوں لفظ صدقہ سے بدل ہونے کی بنا پر مجرور ہوں گے یا ظرف بن کر منصوب۔
فوائد ومسائل:
کسی ضرورت مندی محتاج خاندان کو عاریۃ دودھ پینے کے لیے جانور دینا اتنا ہی اجروثواب کا باعث ہے جتنا صبح و شام کا دودھ صدقہ بنتا ہے۔
جس سے صبح و شام اجر ملتا ہے۔
اسی طرح ضرورت مند گھرانہ کو پھل دار درخت کا عطیہ عارضی طور پر یا مستقل طور پر عنایت کر دینا بھی اجرو ثواب کا بہت بڑا سبب ہے۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 2358]
Sahih Muslim Hadith 2358 in Urdu
سلمان مولى عزة ← أبو هريرة الدوسي