صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
37. باب صوم سرر شعبان:
باب: شعبان کے روزوں کا بیان۔
ترقیم عبدالباقی: 1162 ترقیم شاملہ: -- 2753
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنِ ابْنِ أَخِي مُطَرِّفِ بْنِ الشِّخِّيرِ ، قَالَ: سَمِعْتُ مُطَرِّفًا يُحَدِّثُ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِرَجُلٍ: " هَلْ صُمْتَ مِنْ سُرَرِ هَذَا الشَّهْرِ شَيْئًا؟ "، يَعْنِي شَعْبَانَ، قَالَ: لَا، قَالَ: فَقَالَ لَهُ: " إِذَا أَفْطَرْتَ رَمَضَانَ، فَصُمْ يَوْمًا أَوْ يَوْمَيْنِ "، شُعْبَةُ الَّذِي شَكَّ فِيهِ، قَالَ: وَأَظُنُّهُ قَالَ يَوْمَيْنِ،
محمد بن جعفر نے کہا: ہمیں شعبہ نے مطرف بن شخیر کے بھتیجے سے حدیث سنائی، کہا: میں نے مطرف کو حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے حدیث بیان کرتے ہوئے سنا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی سے پوچھا: ”کیا تم نے اس مہینے یعنی شعبان کے وسط (یا دوران) میں کچھ روزے رکھے ہیں؟“ اس نے جواب دیا: نہیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا: ”جب تم رمضان کے روزے ختم کر لو اس کے بعد ایک دن یا دو دن کے روزے رکھ لینا۔“ شعبہ نے۔۔۔ جن کو شک ہوا۔۔۔ کہا: میرا خیال ہے کہ آپ نے دو دن کے روزے کہا تھا۔ [صحيح مسلم/كتاب الصيام/حدیث: 2753]
حضرت عمران بن حصین رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی سے پوچھا: ”کیا تونے اس ماہ کےسرر سے کوئی روزہ رکھا ہے؟“ مراد ماہ شعبان تھا۔ اس نے کہا: نہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا: ”جب تم رمضان کے روزوں سے فارغ ہو جاؤ تو ایک یا دو روزے رکھ لینا۔“ شعبہ کو اس میں شک ہے اور خیال یہی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو روزے کہا۔ [صحيح مسلم/كتاب الصيام/حدیث: 2753]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1162
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
1983
| صمت سرر هذا الشهر قال الرجل لا قال فإذا أفطرت فصم يومين |
صحيح مسلم |
2752
| هل صمت من سرر هذا الشهر شيئا قال لا قال رسول الله فإذا أفطرت من رمضان فصم يومين مكانه |
صحيح مسلم |
2753
| هل صمت من سرر هذا الشهر شيئا قال لا قال فقال له إذا أفطرت رمضان فصم يوما |
صحيح مسلم |
2745
| أصمت من سرة هذا الشهر قال لا قال فإذا أفطرت فصم يومين |
صحيح مسلم |
2751
| أصمت من سرر شعبان قال لا قال فإذا أفطرت فصم يومين |
سنن أبي داود |
2328
| صمت من شهر شعبان شيئا قال لا قال فإذا أفطرت فصم يوما |
مطرف بن عبد الله الحرشي ← عمران بن حصين الأزدي