صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
27. باب في الإفراد والقران بالحج والعمرة:
باب: حج افراد، حج قران، اور عمرہ کا بیان۔
ترقیم عبدالباقی: 1232 ترقیم شاملہ: -- 2996
وحَدَّثَنِي أُمَيَّةُ بْنُ بِسْطَامَ الْعَيْشِيُّ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ يَعْنِي ابْنَ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ الشَّهِيدِ ، عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنَا أَنَسٌ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّهُ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " جَمَعَ بَيْنَهُمَا بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ "، قَالَ: فَسَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ، فَقَالَ: أَهْلَلْنَا بِالْحَجِّ، فَرَجَعْتُ إِلَى أَنَسٍ فَأَخْبَرْتُهُ مَا قَالَ ابْنُ عُمَرَ، فَقَالَ: كَأَنَّمَا كُنَّا صِبْيَانًا.
حبیب بن شہید نے بکر بن عبداللہ سے روایت کی، (کہا:) ہمیں حضرت انس رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے ان دونوں کو ملایا تھا، حج اور عمرہ کو۔ (بکر نے) کہا: میں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے اس کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: ہم نے (صرف) حج کا تلبیہ کہا تھا। (بکر نے کہا:) پھر میں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے رجوع کیا اور انہیں حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی بات بتائی۔ انہوں نے جواب دیا: جیسے ہم تو اس وقت بچے تھے؟ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 2996]
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں اور انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حج اور عمرہ دونوں کو جمع کیا، بکر کہتے ہیں، میں نے ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا، تو انہوں نے کہا، ہم نے حج کا احرام باندھا، تو میں حضرت انس رضی اللہ تاعلیٰ عنہ کے پاس لوٹا، اور انہیں ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے قول سے آ گاہ کیا، انہوں نے کہا، ہم تو گویا بچے ہی تھے۔ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 2996]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1232
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح مسلم |
3028
| أهل بهما جميعا لبيك عمرة وحجا لبيك عمرة وحجا |
صحيح مسلم |
3029
| لبيك عمرة وحجا |
صحيح مسلم |
2996
| جمع بينهما بين الحج والعمرة |
جامع الترمذي |
821
| لبيك بعمرة وحجة |
سنن أبي داود |
1795
| لبيك عمرة وحجا لبيك عمرة وحجا |
سنن ابن ماجه |
2969
| لبيك بعمرة وحجة |
سنن ابن ماجه |
2917
| لبيك بعمرة وحجة معا وذلك في حجة الوداع |
سنن ابن ماجه |
2968
| لبيك عمرة وحجة |
سنن النسائى الصغرى |
2730
| لبيك عمرة وحجا لبيك عمرة وحجا |
سنن النسائى الصغرى |
2731
| يلبي بهما |
سنن النسائى الصغرى |
2732
| يلبي بالعمرة والحج جميعا |
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 2996 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 2996
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
ذوالحلیفہ سے احرام سب نے حج افراد کا باندھا تھا بعد میں جب وادی عقیق میں حج کے ساتھ عمرہ کا حکم ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حج کے ساتھ عمرہ کو بھی ملا لیا،
ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ابتدائی کیفیت بیان کی ہے اور حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بعد والی،
اس لیے دونوں روایات میں تضاد نہیں ہے،
کیونکہ حدیث نمبر174 میں خود حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حج اور عمرہ کو ملایا تھا۔

[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 2996]
تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 1795
حج قران کا بیان۔
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ لوگوں نے انہیں کہتے سنا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حج و عمرہ دونوں کا تلبیہ پڑھتے سنا آپ فرما رہے تھے: «لبيك عمرة وحجا لبيك عمرة وحجا» ۔ [سنن ابي داود/كتاب المناسك /حدیث: 1795]

1795. اردو حاشیہ: عبادات میں سے حج اور عمرہ ہی ایک ایسی عبادت ہے جس کی نیت پکار کر کہی جاتی ہے۔ باقی کسی عبادت میں لفظی نیت ثابت نہیں ہے۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1795]
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث2730
حج قِران کا بیان۔
انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو «لبيك عمرة وحجا لبيك عمرة وحجا» کہتے سنا ہے۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2730]

اردو حاشہ:
معلوم ہوا آپ نے قران کیا تھا اور یہی صحیح ہے۔ آپ اس وقت یہی کر سکتے تھے۔ صرف حج، ابتدا میں تھا۔ تمتع کی ترغیب دی۔

[سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 2730]
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث2732
حج قِران کا بیان۔
انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حج و عمرہ دونوں کا ایک ساتھ تلبیہ پکارتے ہوئے سنا ہے تو میں نے اسے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے بیان کیا، تو انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف حج کا تلبیہ پکارا تھا، پھر میری ملاقات انس سے ہوئی تو میں نے ان سے ابن عمر رضی اللہ عنہما کی بات بیان کی، اس پر انس رضی اللہ عنہ نے کہا: تم لوگ ہمیں بچہ ہی سمجھتے ہو، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک ساتھ «لبيك عمرة وحجا» کہتے ہوئے سنا [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2732]

(1) حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ ابتدائی حالت بیان کرتے ہیں اور حضرت انس رضی اللہ عنہ آخری۔ ظاہر ہے آخری بات ہی معتبر ہوتی ہے۔
(2) ”تم ہمیں بچے ہی سمجھتے ہو۔“ یعنی گویا ہم نے بچوں کی طرح معاملہ ضبط نہیں کیا۔ ویسے حجۃ الوداع کے موقع پر حضرت انس رضی اللہ عنہ بیس سال کے تھے۔ تقریباً یہی عمر حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کی تھی۔ اور بیس سال کی عمر والے کو بچہ نہیں کہتے۔

[سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 2732]
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث2917
احرام باندھنے اور (تلبیہ پکارنے) کا بیان۔
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں مقام شجرہ (ذو الحلیفہ) میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی کے پاؤں کے پاس تھا، جب اونٹنی آپ کو لے کر سیدھی کھڑی ہو گئی تو آپ نے کہا: «لبيك بعمرة وحجة معا» ”میں عمرہ و حج دونوں کی ایک ساتھ نیت کرتے ہوئے حاضر ہوں“، یہ حجۃ الوداع کا واقعہ ہے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 2917]

فوائد و مسائل:
(1)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم طہر کی نماز پڑھ کر مدینہ منورہ سے روانہ ہوئے تھے۔
عصر کی نماز ذوالحليفه میں ادا کی پھر صبح تک یہیں قیام فرمایا۔ (سنن أابي داؤد، المناسك، باب وقت الاحرام، حديث: 1773)
(2)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کب لبیک پکارنا شروع کیا اس کے بارے میں صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کے مختلف اقوال ہیں۔
اس موضوع پر بات کرتے ہوئےحضرت عبداللہ بن عباس نے فرمایا:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حج کے لیے روانہ ہوئے تو جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ذوالحليفه کی مسجد میں نماز پڑھی اسی مقام پر احرام کی نیت کرلی چنانچہ جب دو رکعتوں سے فارغ ہوئے تو حج کا تلبیہ پکارا۔
کچھ لوگوں نے آپ سے یہ لبیک سنا اور یاد رکھا (کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد میں لبیک کی ابتداء کی)
پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سوار ہوئے چنانچہ جب اپ کی اونٹنی آپ کو لیکر کھڑی ہوئی، تو آپ نے لبیک پکارا۔
کچھ لوگوں نے آپ کو اسی وقت (لبیک پکارتے)
دیکھا۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ لوگ جماعت در جماعت آتے تھے انھوں نے اونٹنی کے کھڑے ہونے پرنبی صلی اللہ علیہ وسلم کو لبیک پکارتے سنا۔
تو (بعد میں)
کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تو اس وقت لبیک پکارنا شروع کیا تھا جب آپ کی اونٹنى آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو لیکر کھڑی ہوئی پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روانہ ہوگئے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم بيداء کی بلند سطح پر چڑھے تو لبیک پکارا۔
کچھ لوگوں نے اس وقت آپ کو (لبیک پکارتے)
دیکھا تو انھوں نے (بعد میں روایت کرتے ہوئے)
کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تو اسوقت لبیک پکارنا شروع کیا تھا جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم بيداء کی بلند سطح پر پہنچے۔
قسم ہے اللہ کی! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی نماز کی جگہ (لبیک پکار کر)
نیت کرلی تھی پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو لیکے کھڑی ہوئی تو (پھر بلند آواز سے)
لبیک پکارا پھر جب بيداء کی بلند سطح پر پہنچے تب بھی (بلند آواز سے)
لبیک پکارا۔ (سنن أابي داؤد، المناسك، باب في وقت الاحرام، حديث: 1770)
(3)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نیت حج قران کی تھی اس لیے آپ نے حج و عمرہ دونوں کا نام لےکر تلبیہ شروع کیا۔
جن لوگوں کے ساتھ قربانی نہیں تھی انھیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عمرے کے بعد احرام کھولنے کا حکم دے دیا تھا۔

[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2917]
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث2969
حج قِران کا بیان۔
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «لبيك بعمرة وحجة» ”حاضر ہوں عمرہ اور حج کے ساتھ۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 2969]
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «لبيك بعمرة وحجة» ”حاضر ہوں عمرہ اور حج کے ساتھ۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 2969]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مدینہ منورہ سے روانگی کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارادہ حج مفرود کا تھا۔
ذوالحليفه میں جب احرام باندھا توحج قران کی نیت کرلی۔
(2)
عبادات کی نیت دل سے ہوتی ہے لیکن حج اور عمرے میں دل کی نیت کا زبان سے اظہار مسنون ہے۔
نماز اور روزہ وغیرہ میں زبان سے نیت کا اظہار سنت سے ثابت نہیں۔

[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2969]
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 821
حج اور عمرہ کے ایک ساتھ کرنے کا بیان۔
انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو «لبيك بعمرة وحجة» فرماتے سنا ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الحج/حدیث: 821]

1؎:
اس کا مطلب یہ ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حج اور عمرے دونوں کا تلبیہ ایک ساتھ پکارا۔
انس رضی اللہ عنہ کا بیان اس بنیاد پر ہے کہ جب آپ کو حکم دیا گیا کہ حج میں عمرہ بھی شامل کر لیں تو آپ سے کہا گیا ((قُلْ عُمرَۃٌ فِی حَجَّۃِِ)) اس بناء کے انس نے یہ روایت بیان کی۔

[سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 821]
بكر بن عبد الله المزني ← أنس بن مالك الأنصاري