صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
5. باب تحريم تلقي الجلب:
باب: آگے بڑھ کر تاجروں سے ملنے کی ممانعت۔
ترقیم عبدالباقی: 1518 ترقیم شاملہ: -- 3821
وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُبَارَكٍ ، عَنْ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ: " نَهَى عَنْ تَلَقِّي الْبُيُوعِ ".
حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہما نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے (راستے میں) جا کر سامان تجارت لینے سے منع فرمایا۔ [صحيح مسلم/كتاب البيوع/حدیث: 3821]
حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سامان تجارت کو باہر جا کر ملنے سے منع فرمایا۔ [صحيح مسلم/كتاب البيوع/حدیث: 3821]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1518
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عبد الله بن مسعود، أبو عبد الرحمن | صحابي | |
👤←👥أبو عثمان النهدي، أبو عثمان أبو عثمان النهدي ← عبد الله بن مسعود | ثقة ثبت | |
👤←👥سليمان بن طرخان التيمي، أبو المعتمر سليمان بن طرخان التيمي ← أبو عثمان النهدي | ثقة | |
👤←👥عبد الله بن المبارك الحنظلي، أبو عبد الرحمن عبد الله بن المبارك الحنظلي ← سليمان بن طرخان التيمي | ثقة ثبت فقيه عالم جواد مجاهد جمعت فيه خصال الخير | |
👤←👥ابن أبي شيبة العبسي، أبو بكر ابن أبي شيبة العبسي ← عبد الله بن المبارك الحنظلي | ثقة حافظ صاحب تصانيف |
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
2164
| تلقي البيوع |
صحيح مسلم |
3821
| نهى عن تلقي البيوع |
جامع الترمذي |
1220
| نهى عن تلقي البيوع |
سنن ابن ماجه |
2180
| عن تلقي البيوع |
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 3821 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 3821
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
بیوع،
بیع کی جمع ہے لیکن بیع قابل فروخت چیز کے معنی میں ہے۔
فوائد ومسائل:
بیوع،
بیع کی جمع ہے لیکن بیع قابل فروخت چیز کے معنی میں ہے۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 3821]
تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:2164
2164. حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا کہ جس کسی نے دودھ بستہ جانور خریدا (اگر اسے واپس کرنا چاہے تو) وہ اسکے ساتھ ایک صاع(کھجور)واپس کرے، نیز انھوں نے کہاکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (تجارتی قافلوں سے) آگے بڑھ کر ملنے سے بھی منع فرمایاہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:2164]
حدیث حاشیہ:
(1)
محفلة کے معنی یہ ہیں کہ دودھ والے جانور کا ایک دن یا دو دن دودھ نہ دوہا جائے تاکہ دودھ اس کے تھنوں میں جمع ہوجائے۔
خریدار جب اس قسم کے جانور کو دوہتا ہے تو دودھ کے زیادہ ہونے کی وجہ سے جانور مہنگے داموں خرید لیتا ہے، اسے بعد میں پتا چلتا ہے کہ میرے ساتھ دھوکا کیا گیا ہے،اس لیے شریعت نے اسے تین دن تک بیع واپس کرنے کا اختیار دیا ہے۔
اگر واپس کرنا چاہے تو جھگڑا ختم کرنے کےلیے صاع بھر کھجوریں ساتھ دے۔
(2)
تلقی البیوع کے معنی یہ ہیں کہ باہر سے کوئی قافلہ سامان تجارت لے کر آرہا ہو اور اس کے منڈی پہنچنے سے پہلے پہلے شہری لوگ آگے جاکر سستے داموں سامان خرید لیں۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا کرنے سے منع فرمایا، جس کی تفصیل پہلے گزر چکی ہے۔

[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 2164]
أبو عثمان النهدي ← عبد الله بن مسعود