صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
2. باب حكم المحاربين والمرتدين:
باب: لڑنے والوں کا اور اسلام سے پھر جانے والوں کا حکم۔
ترقیم عبدالباقی: 1671 ترقیم شاملہ: -- 4358
وحَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا سِمَاكُ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " نَفَرٌ مِنْ عُرَيْنَةَ، فَأَسْلَمُوا وَبَايَعُوهُ وَقَدْ وَقَعَ بِالْمَدِينَةِ الْمُومُ وَهُوَ الْبِرْسَامُ "، ثُمَّ ذَكَرَ نَحْوَ حَدِيثِهِمْ وَزَادَ " وَعِنْدَهُ شَبَابٌ مِنْ الْأَنْصَارِ قَرِيبٌ مِنْ عِشْرِينَ، فَأَرْسَلَهُمْ إِلَيْهِمْ وَبَعَثَ مَعَهُمْ قَائِفًا يَقْتَصُّ أَثَرَهُمْ "
معاویہ بن قرہ نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: عرینہ کے کچھ افراد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، وہ مسلمان ہوئے اور آپ کی بیعت کی اور مدینہ میں موم۔۔ جو برسام (پھیپڑوں کی جھلی کی سوزش کا دوسرا نام) ہے۔۔ کی وبا پھیلی ہوئی تھی، پھر انہی کی حدیث کی طرح بیان کیا اور مزید کہا: آپ کے پاس انصار کے تقریباً بیس نوجوان حاضر تھے، آپ نے انہیں ان کی طرف روانہ کیا اور آپ نے ان کے ساتھ ایک کھوجی بھی روانہ کیا جو ان کے پاؤں کے نقوش کی نشاندہی کرتا تھا۔ [صحيح مسلم/كتاب القسامة والمحاربين والقصاص والديات/حدیث: 4358]
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس عرینہ کے کچھ لوگ آئے، وہ مسلمان ہو گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کر لی، اور مدینہ میں موم یعنی برسام کی بیماری پھیل گئی، آگے مذکورہ بالا حدیث ہے، اس میں اضافہ یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تقریباً بیس (20) انصاری نوجوان موجود تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ان کے پیچھے بھیجا، اور ان کے ساتھ ایک کھوجی بھی بھیجا جو ان کے پاؤں کے نشانات کا پیچھا کر سکے۔ [صحيح مسلم/كتاب القسامة والمحاربين والقصاص والديات/حدیث: 4358]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1671
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أنس بن مالك الأنصاري، أبو حمزة، أبو النضر | صحابي | |
👤←👥معاوية بن قرة المزني، أبو إياس معاوية بن قرة المزني ← أنس بن مالك الأنصاري | ثقة | |
👤←👥سماك بن حرب الذهلي، أبو المغيرة سماك بن حرب الذهلي ← معاوية بن قرة المزني | صدوق سيء الحفظ، تغير بآخره وروايته عن عكرمة مضطربة | |
👤←👥زهير بن معاوية الجعفي، أبو خيثمة زهير بن معاوية الجعفي ← سماك بن حرب الذهلي | ثقة ثبت | |
👤←👥مالك بن إسماعيل النهدي، أبو غسان مالك بن إسماعيل النهدي ← زهير بن معاوية الجعفي | ثقة متقن صحيح الكتاب | |
👤←👥هارون بن عبد الله البزاز، أبو موسى هارون بن عبد الله البزاز ← مالك بن إسماعيل النهدي | ثقة |
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 4358 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 4358
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
برسام:
اس بیماری کو کہتے ہیں جس سے عقل میں بگاڑ پیدا ہو جاتا ہے،
سر اور سینہ پر سوجن آ جاتی ہے،
اور بقول بعض جگر اور معدہ کے درمیانی پردہ پر ورم آ جاتے ہیں۔
مفردات الحدیث:
برسام:
اس بیماری کو کہتے ہیں جس سے عقل میں بگاڑ پیدا ہو جاتا ہے،
سر اور سینہ پر سوجن آ جاتی ہے،
اور بقول بعض جگر اور معدہ کے درمیانی پردہ پر ورم آ جاتے ہیں۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 4358]
Sahih Muslim Hadith 4358 in Urdu
معاوية بن قرة المزني ← أنس بن مالك الأنصاري