یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
1. باب الناس تبع لقريش والخلافة في قريش:
باب: خلیفہ قریش میں سے ہونا چاہیئے۔
ترقیم عبدالباقی: 1821 ترقیم شاملہ: -- 4706
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " لَا يَزَالُ أَمْرُ النَّاسِ مَاضِيًا مَا وَلِيَهُمُ اثْنَا عَشَرَ رَجُلًا، ثُمَّ تَكَلَّمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِكَلِمَةٍ خَفِيَتْ عَلَيَّ، فَسَأَلْتُ أَبِي مَاذَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟، فَقَالَ: كُلُّهُمْ مِنْ قُرَيْشٍ "،
عبدالملک بن عمیر نے حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”لوگوں کی امارت جاری رہے گی یہاں تک کہ بارہ اشخاص ان کے والی بنیں گے۔“ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی بات کہی جو مجھ پر واضح نہ ہوئی، میں نے اپنے والد سے پوچھا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا فرمایا؟ انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ سب قریش میں سے ہوں گے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الإمارة/حدیث: 4706]
حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”لوگوں کا معاملہ درست نہج پر رہے گا، جب تک بارہ آدمی حکمران رہیں گے۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بات آہستہ سے کہی، مجھ سے مخفی رہی، تو میں نے اپنے باپ سے پوچھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا فرمایا؟ اس نے کہا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سب قریشی ہوں گے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الإمارة/حدیث: 4706]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1821
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
7223
| يكون اثنا عشر أميرا كلهم من قريش |
صحيح مسلم |
4711
| لا يزال الدين قائما حتى تقوم الساعة يكون عليكم اثنا عشر خليفة كلهم من قريش عصيبة من المسلمين يفتتحون البيت الأبيض بيت كسرى أو آل كسرى بين يدي الساعة كذابين فاحذروهم إذا أعطى الله أحدكم خيرا فليبدأ بنفسه وأهل بيته |
صحيح مسلم |
4706
| لا يزال أمر الناس ماضيا ما وليهم اثنا عشر رجلا كلهم من قريش |
صحيح مسلم |
4709
| لا يزال هذا الأمر عزيزا إلى اثني عشر خليفة كلهم من قريش |
صحيح مسلم |
4708
| لا يزال الإسلام عزيزا إلى اثني عشر خليفة كلهم من قريش |
صحيح مسلم |
4710
| لا يزال هذا الدين عزيزا منيعا إلى اثني عشر خليفة كلهم من قريش |
جامع الترمذي |
2223
| يكون من بعدي اثنا عشر أميرا كلهم من قريش |
سنن أبي داود |
4279
| لا يزال هذا الدين قائما حتى يكون عليكم اثنا عشر خليفة كلهم تجتمع عليه الأمة كلهم من قريش |
سنن أبي داود |
4280
| لا يزال هذا الدين عزيزا إلى اثني عشر خليفة كلهم من قريش |
Sahih Muslim Hadith 4706 in Urdu
عبد الملك بن عمير اللخمي ← جابر بن سمرة العامري