صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
37. باب فضل الصدقة في سبيل الله وتضعيفها:
باب: اللہ کی راہ میں صدقہ دینے کا ثواب۔
ترقیم عبدالباقی: 1892 ترقیم شاملہ: -- 4897
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ ، أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ بِنَاقَةٍ مَخْطُومَةٍ، فَقَالَ: هَذِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَكَ بِهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ سَبْعُ مِائَةِ نَاقَةٍ كُلُّهَا مَخْطُومَةٌ "
جریر نے اعمش سے، انہوں نے ابوعمرو شیبانی سے، انہوں نے ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: ایک شخص اونٹنی کی مہار پکڑے ہوئے آیا اور کہنے لگا: یہ اللہ کی راہ (جہاد) میں ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہیں اس کے بدلے میں قیامت کے دن سات سو اونٹنیاں ملیں گی اور سبھی نکیل سمیت ہوں گی۔“ [صحيح مسلم/كتاب الإمارة/حدیث: 4897]
حضرت ابو مسعود انصاری رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی مہار ڈالی ہوئی اونٹنی لایا اور کہنے لگا، یہ اللہ کی راہ میں ہے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تجھے قیامت کے دن اس بدلہ میں سات سو (700) اونٹنیاں ملیں گی، سب کے مہار ڈالی ہو گی۔“ [صحيح مسلم/كتاب الإمارة/حدیث: 4897]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1892
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 4897 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 4897
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے،
اگر خلوص نیت سے جہاد کے لیے کوئی چیز دی جائے تو اس میں سات سو گنا تک اضافہ ہوتا ہے،
ایک چیز کے عوض اسے سات سو اشیاء ملیں گی۔
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے،
اگر خلوص نیت سے جہاد کے لیے کوئی چیز دی جائے تو اس میں سات سو گنا تک اضافہ ہوتا ہے،
ایک چیز کے عوض اسے سات سو اشیاء ملیں گی۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 4897]
سعد بن إياس الشيباني ← أبو مسعود الأنصاري