علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن ٹیکسٹ کی صورت میں حاصل کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
3. باب تحريم التداوي بالخمر وبيان انها ليست بدواء
باب: شراب سے علاج کرنا حرام ہے اور وہ دوا نہیں ہے۔
ترقیم عبدالباقی: 1984 ترقیم شاملہ: -- 5141
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، وَاللَّفْظُ لِابْنِ الْمُثَنَّى، قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ ، عَنْ أَبِيهِ وَائِلٍ الْحَضْرَمِيِّ ، أَنَّ طَارِقَ بْنَ سُوَيْدٍ الْجُعْفِيَّ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْخَمْرِ فَنَهَاهُ أَوْ كَرِهَ أَنْ يَصْنَعَهَا، فَقَالَ: إِنَّمَا أَصْنَعُهَا لِلدَّوَاءِ، فَقَالَ: " إِنَّهُ لَيْسَ بِدَوَاءٍ وَلَكِنَّهُ دَاءٌ ".
حضرت طارق بن سوید جعفی رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے شراب (بنانے) کے متعلق سوال کیا، آپ نے اس سے منع فرمایا یا اس کے بنانے کو ناپسند فرمایا، انہوں نے کہا: میں اس کو دوا کے لیے بناتا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ دوا نہیں ہے، بلکہ خود بیماری ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الأشربة/حدیث: 5141]
حضرت وائل حضرمی رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت طارق بن سوید جعفی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے شراب کے بارے میں سوال کیا؟ تو آپ نے اس سے منع فرمایا، یا اس کے بنانے کو ناپسند کیا، اس نے کہا، میں تو اسے بس بطور دوا تیار کرتا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ دواء نہیں ہے، وہ تو داء (بیماری) ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الأشربة/حدیث: 5141]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1984
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥وائل بن حجر الحضرمي، أبو هنيد، أبو هنيدة | صحابي | |
👤←👥علقمة بن وائل الحضرمي علقمة بن وائل الحضرمي ← وائل بن حجر الحضرمي | ثقة | |
👤←👥سماك بن حرب الذهلي، أبو المغيرة سماك بن حرب الذهلي ← علقمة بن وائل الحضرمي | صدوق سيء الحفظ، تغير بآخره وروايته عن عكرمة مضطربة | |
👤←👥شعبة بن الحجاج العتكي، أبو بسطام شعبة بن الحجاج العتكي ← سماك بن حرب الذهلي | ثقة حافظ متقن عابد | |
👤←👥محمد بن جعفر الهذلي، أبو عبد الله، أبو بكر محمد بن جعفر الهذلي ← شعبة بن الحجاج العتكي | ثقة | |
👤←👥محمد بن بشار العبدي، أبو بكر محمد بن بشار العبدي ← محمد بن جعفر الهذلي | ثقة حافظ | |
👤←👥محمد بن المثنى العنزي، أبو موسى محمد بن المثنى العنزي ← محمد بن بشار العبدي | ثقة ثبت |
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 5141 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5141
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے بھی یہی ثابت ہوتا ہے،
شراب سے سرکہ بنانا درست نہیں ہے اور اس سے علاج معالجہ کرنا حرام ہے،
کیونکہ یہ دوا نہیں ہے،
بلکہ داء یعنی بیماری ہے اور اکثر فقہاء کا یہی موقف ہے،
امام ابو حنیفہ کی رائے یہی ہے کہ حرام چیزوں سے علاج جائز نہیں ہے اور بقول سعیدی صاحب متقدمین فقہائے احناف نے خمر کے ساتھ علاج کرنے کو جائز کہا ہے،
(شرح صحیح مسلم،
ج 6،
ص 235۔
)
ایک معنی یہ ہے کہ بہترین سرکہ وہ ہے جو شراب سے بنایا جائے دوسرا سرکہ صحیح نہیں۔
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے بھی یہی ثابت ہوتا ہے،
شراب سے سرکہ بنانا درست نہیں ہے اور اس سے علاج معالجہ کرنا حرام ہے،
کیونکہ یہ دوا نہیں ہے،
بلکہ داء یعنی بیماری ہے اور اکثر فقہاء کا یہی موقف ہے،
امام ابو حنیفہ کی رائے یہی ہے کہ حرام چیزوں سے علاج جائز نہیں ہے اور بقول سعیدی صاحب متقدمین فقہائے احناف نے خمر کے ساتھ علاج کرنے کو جائز کہا ہے،
(شرح صحیح مسلم،
ج 6،
ص 235۔
)
ایک معنی یہ ہے کہ بہترین سرکہ وہ ہے جو شراب سے بنایا جائے دوسرا سرکہ صحیح نہیں۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 5141]
Sahih Muslim Hadith 5141 in Urdu
علقمة بن وائل الحضرمي ← وائل بن حجر الحضرمي