🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. باب النهي عن التكني بابي القاسم وبيان ما يستحب من الاسماء:
باب: ابوالقاسم کنیت رکھنے کی ممانعت اور اچھے ناموں کا بیان۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2131 ترقیم شاملہ: -- 5586
حَدَّثَنِي أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ ، وَابْنُ أَبِي عُمَرَ ، قَالَ أَبُو كُرَيْبٍ: أَخْبَرَنَا وقَالَ ابْنُ أَبِي عُمَرَ: حَدَّثَنَا وَاللَّفْظُ لَهُ، قالا: حَدَّثَنَا مَرْوَانُ يَعْنِيَانِ الْفَزَارِيَّ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قال: نَادَى رَجُلٌ رَجُلًا بِالْبَقِيعِ: يَا أَبَا الْقَاسِمِ، فَالْتَفَتَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِنِّي لَمْ أَعْنِكَ إِنَّمَا دَعَوْتُ فُلَانًا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " تَسَمَّوْا بِاسْمِي وَلَا تَكَنَّوْا بِكُنْيَتِي ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بقیع میں ایک شخص نے دوسرے شخص کو یا ابالقاسم کہہ کر آواز دی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (اس آواز پر) اس (آدمی) کی طرف متوجہ ہوئے تو اس شخص نے کہا: اے اللہ کے رسول! میرا مقصود آپ کو پکارنا نہ تھا، میں نے تو فلاں کو آواز دی ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے نام پر نام رکھو اور میری کنیت پر (اپنی) کنیت نہ رکھو۔ [صحيح مسلم/كتاب الآداب/حدیث: 5586]
حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے، ایک آدمی نے بقیع میں دوسرے آدمی کو آواز دی، اے ابو القاسم! تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی طرف متوجہ ہوئے تو اس نے عرض کی، اے اللہ کے رسول! میرا مقصود آپ نہیں ہیں، (میں نے آپ کو آواز نہیں دی) میں نے تو فلاں کو پکارا ہے، (بلایا ہے) اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرا نام رکھ لو اور میری کنیت مت رکھو۔ [صحيح مسلم/كتاب الآداب/حدیث: 5586]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2131
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أنس بن مالك الأنصاري، أبو حمزة، أبو النضرصحابي
👤←👥حميد بن أبي حميد الطويل، أبو عبيدة
Newحميد بن أبي حميد الطويل ← أنس بن مالك الأنصاري
ثقة مدلس
👤←👥مروان بن معاوية الفزاري، أبو عبد الله
Newمروان بن معاوية الفزاري ← حميد بن أبي حميد الطويل
ثقة حافظ وكان يدلس أسماء الشيوخ
👤←👥محمد بن أبي عمر العدني، أبو عبد الله
Newمحمد بن أبي عمر العدني ← مروان بن معاوية الفزاري
ثقة
👤←👥محمد بن العلاء الهمداني، أبو كريب
Newمحمد بن العلاء الهمداني ← محمد بن أبي عمر العدني
ثقة حافظ
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
3537
سموا باسمي ولا تكتنوا بكنيتي
صحيح البخاري
2120
سموا باسمي ولا تكنوا بكنيتي
صحيح البخاري
2121
سموا باسمي ولا تكتنوا بكنيتي
صحيح مسلم
5586
تسموا باسمي ولا تكنوا بكنيتي
جامع الترمذي
2841
لا تكتنوا بكنيتي
سنن ابن ماجه
3737
تسموا باسمي ولا تكنوا بكنيتي
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 5586 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5586
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے اپنی کنیت رکھنے سے اس لیے روکا کہ اس سے التباس پیدا ہوتا تھا،
کیونکہ جب ایک آدمی نے دوسرے آدمی کو ابو القاسم کہہ کر پکارا تو آپ نے خیال کیا مجھے پکارا ہے،
اس لیے آپ متوجہ ہوئے،
اس نے جب یہ کہا کہ میں نے آپ کو نہیں بلایا،
تب آپ نے یہ ارشاد فرمایا،
میرا نام رکھ لو،
لیکن میری کنیت نہ رکھو،
جس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ عرب عام طور پر دوسرے کو کنیت سے یاد کرتے تھے،
خاص کر معزز و محترم فرد کو نام لے کر نہیں پکارتے تھے،
اس لیے نام رکھنے کی صورت میں اشتباہ کا احتمال کم تھا اور اس کی ایک وجہ اور ہے،
جو آگے آ رہی ہے،
اس لیے ابو القاسم کنیت رکھنے کے بارے میں علماء کی مختلف نظریات ہیں (1)
امام مالک،
جمہور سلف اور جمہور فقہاء اور علماء کا یہ موقف ہے کہ اس ممانعت کا تعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور سے ہے،
جب کہ اس کنیت رکھنے سے التباس کا خطرہ تھا اور اب التباس کا خدشہ باقی نہیں رہا ہے،
اس لیے اب جو چاہے یہ کنیت رکھ سکتا ہے،
خواہ اس کا نام محمد یا احمد ہو یا نہ ہو۔
(2)
امام شافعی اور اہل ظاہر کا نظریہ یہ ہے،
یہ ابو القاسم کنیت رکھنا کسی کے لیے بھی جائز نہیں ہے،
خواہ اس کا نام محمد یا احمد ہو یا نہ ہو۔
(3)
امام ابن جریر کے نزدیک یہ نص تنزیہہ یا ادب و احترام کے لیے ہے۔
(4)
یہ کنیت رکھنا اس شخص کے لیے ممنوع ہے،
جس کا نام محمد یا احمد ہو اور جس کا یہ نام نہ ہو اس کے لیے ابو القاسم کنیت رکھنے میں کوئی حرج نہیں ہے،
بعض متقدمین کا یہی موقف ہے۔
(5)
ابو القاسم کنیت رکھنا،
ہر ایک کے لیے ممنوع ہے،
اس طرح قاسم نام رکھنا جائز نہیں ہے،
تاکہ اس کے باپ کو ابو القاسم نہ کہا جا سکے۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 5586]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث3737
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام اور کنیت ایک ساتھ رکھنے کا بیان۔
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مقبرہ بقیع میں تھے کہ ایک شخص نے دوسرے کو آواز دی: اے ابوالقاسم! آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی جانب متوجہ ہوئے، تو اس نے عرض کیا کہ میں نے آپ کو مخاطب نہیں کیا، تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ میرے نام پر نام رکھو، لیکن میری کنیت پر کنیت نہ رکھو۔‏‏‏‏ [سنن ابن ماجه/كتاب الأدب/حدیث: 3737]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
  بقیع مدینہ منورہ کے قریب ایک میدان تھا جس کے ایک حصے میں قبرستان تھا جبکہ باقی میدان میں خرید و فروخت ہوتی تھی۔
آج کل اس میدان میں اہل مدینہ کا قبرستان ہے جسے عرف عام میں جنت البقیعکہا جاتا ہے۔
اس واقعہ کی ایک روایت میں یہ لفظ ہیں:
نبی صلی اللہ علیہ وسلم بازار میں تھے کہ ایک آدمی بولا:
اے ابوالقاسم!۔
۔
۔
۔
۔ (صحيح البخاري، المناقب، باب كنية النبى صلی اللہ علیہ وسلم ، حديث: 3537)

(2)
کنیت سے مراد وہ نام ہے جو اولاد کی نسبت سے ابو یا ام کے ساتھ رکھا جائے، مثلاً:
ابو بکر ؓ اور ام عبداللہ (عائشہ صدیقہ ؓ)

(3)
اس مسئلے میں مختلف اقوال ہیں:
امام ابن ماجہ ؒ نے باب کا جو عنوان تحریر کیا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کی رائے یہ ہے کہ جس شخص کا نام محمد ہو، وہ ابوالقاسم کنیت نہ رکھے۔
دوسرا آدمی یہ کنیت رکھ سکتا ہے۔
بعض علماء کی رائے ہے کہ یہ ممانعت صرف نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں تھی جیسا کہ زیر مطالعہ حدیث سے بھی بطاہر یہی معلوم ہوتا ہے۔
[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3737]

الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 2841
نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کا نام اور آپ کی کنیت دونوں ایک ساتھ رکھنا مکروہ ہے۔
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے کہ کوئی شخص آپ کا نام اور آپ کی کنیت دونوں ایک ساتھ جمع کر کے محمد ابوالقاسم نام رکھے ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الأدب/حدیث: 2841]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اس سلسلہ میں علماء کا اختلاف ہے،
بعض کا کہنا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں یہ چیز ممنوع تھی،
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام اورآپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کنیت رکھنا درست ہے،
بعض کا کہنا ہے کہ دونوں ایک ساتھ رکھنا منع ہے،
جب کہ بعض کہتے ہیں کہ ممانعت کا تعلق صرف کنیت سے ہے،
پہلا قول راجح ہے۔
(دیکھئے اگلی دونوں حدیثیں)
[سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2841]

مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 2120
2120. حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک دفعہ بازار میں تھے تو ایک شخص نےابو القاسم کہہ کر آواز دی۔ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس کی طرف متوجہ ہوئے تو اس نے کہا کہ میں نے تو اس شخص کو بلایا تھا۔ اس پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ میرے نام پر نام رکھ لیا کرو لیکن میری کنیت پر اپنی کنیت نہ رکھا کرو۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:2120]
حدیث حاشیہ:
اس حدیث میں حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا بازار میں تشریف لے جانا مذکور ہے۔
ثابت ہوا کہ بوقت ضرورت بازار جانا برا نہیں ہے، مگر وہاں امانت و دیانت کو قدم قدم پر ملحوظ رکھنا ضروری ہے۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 2120]

مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 2121
2121. حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: کہ ایک شخص نے بقیع میں ابو لقاسم کہہ کر پکارا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس کی طرف متوجہ ہوئے تو اس نے کہا: میرا مقصد آپ کو بلانا نہیں تھا۔ اس کے بعد آپ نے فرمایا: میرے نام پر نام تو رکھ لو لیکن میری کنیت پر اپنی کنیت نہ رکھو۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:2121]
حدیث حاشیہ:
اس حدیث کی مناسبت باب سے یہ ہے کہ اس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بازار جانے کا ذکر ہے یعنی بقیع میں۔
بعض نے کہا کہ اس زمانہ میں بقیع میں بھی بازار لگا کرتا تھا۔
کنیت کے بارے میں یہ حکم آپ کی حیات مبارکہ تک تھا۔
جیسا کہ امام مالک ؒ کا قول ہے۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 2121]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:2121
2121. حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: کہ ایک شخص نے بقیع میں ابو لقاسم کہہ کر پکارا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس کی طرف متوجہ ہوئے تو اس نے کہا: میرا مقصد آپ کو بلانا نہیں تھا۔ اس کے بعد آپ نے فرمایا: میرے نام پر نام تو رکھ لو لیکن میری کنیت پر اپنی کنیت نہ رکھو۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:2121]
حدیث حاشیہ:
(1)
امام بخاری ؒ نے حضرت انس ؓ سے مروی حدیث کو دو طریق سے بیان کیا ہے جس سے اس بات کی طرف اشارہ کرنا مقصود ہے کہ پہلی روایت میں سوق سے مراد سوق بقیع ہے۔
اس کی تائید مسند احمد کی ایک حدیث سے بھی ہوتی ہے۔
راوی بیان کرتا ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس بقیع میں تشریف لائے اور فرمایا:
اے تاجروں کے گروہ!خریدوفروخت کرتے وقت جھوٹی قسم اور دھوکے وغیرہ میں انسان مبتلا ہوجاتا ہے،لہٰذا تم اس قسم کی لغزش کو صدقے وغیرہ سے دھو دیا کرو (مسند أحمد: 6/4)
ممکن ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں وہاں بازار لگتا ہو۔
(2)
اس حدیث سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بازار جانا ثابت ہوتا ہے،اس لیے بوقت ضرورت بازار جانا برا نہیں مگر وہاں قدم قدم پر امانت ودیانت کو ملحوظ رکھنا انتہائی ضروری ہے۔
کافر لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر اعتراض کرتے تھے کہ یہ رسول کھانا کھاتا اور بازار جاتا ہے،گویا ان کے نزدیک بازار جانا منصب نبوت کے خلاف تھا۔
اس سے ثابت ہوا کہ آپ کا بازار جانا شان ِرسالت اور منصب امامت کے خلاف نہیں۔
قرآن کریم نے بھی اس اعتراض کا جواب دیا ہے۔
(الفرقان20: 25)
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 2121]