🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
23. باب جواز اخذ الاجرة على الرقية بالقرآن والاذكار:
باب: قرآن یا دعا سے منتر کر کے اس پر اجرت لینا درست ہے۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2201 ترقیم شاملہ: -- 5733
حَدَّثَنَا يَحْيَي بْنُ يَحْيَي التَّمِيمِيُّ ، أَخْبَرَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ ، عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّ نَاسًا مِنْ أَصْحَابِ ِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانُوا فِي سَفَرٍ، فَمَرُّوا بِحَيٍّ مِنْ أَحْيَاءِ الْعَرَبِ، فَاسْتَضَافُوهُمْ فَلَمْ يُضِيفُوهُمْ، فَقَالُوا لَهُمْ: هَلْ فِيكُمْ رَاقٍ فَإِنَّ سَيِّدَ الْحَيِّ لَدِيغٌ أَوْ مُصَابٌ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنْهُمْ: نَعَمْ، فَأَتَاهُ فَرَقَاهُ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ فَبَرَأَ الرَّجُلُ فَأُعْطِيَ قَطِيعًا مِنْ غَنَمٍ فَأَبَى أَنْ يَقْبَلَهَا، وَقَالَ: حَتَّى أَذْكُرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَاللَّهِ مَا رَقَيْتُ إِلَّا بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ فَتَبَسَّمَ، وَقَالَ: " وَمَا أَدْرَاكَ أَنَّهَا رُقْيَةٌ؟ "، ثُمَّ قَالَ: " خُذُوا مِنْهُمْ وَاضْرِبُوا لِي بِسَهْمٍ مَعَكُمْ ".
ہشیم نے ابوبشر سے، انہوں نے ابومتوکل سے، انہوں نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چند صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سفر میں تھے عرب کے قبائل میں سے کسی قبیلے کے سامنے سے ان کا گزر ہوا انہوں نے ان (قبیلے والے) لوگوں سے چاہا کہ وہ انہیں اپنا مہمان بنائیں۔ انہوں نے مہمان بنانے سے انکار کر دیا، پھر انہوں نے کہا: کیا تم میں کوئی دم کرنے والا ہے کیونکہ قوم کے سردار کو کسی چیز نے ڈس لیا ہے یا اسے کوئی بیماری لاحق ہو گئی ہے۔ ان (صحابہ کرام رضی اللہ عنہم) میں سے ایک آدمی نے کہا: ہاں پھر وہ اس کے قریب آئے اور اسے فاتحہ الکتاب سے دم کر دیا۔ وہ آدمی ٹھیک ہو گیا تو اس (دم کرنے والے) کو بکریوں کا ایک ریوڑ (تیس بکریاں) پیش کی گئیں۔ اس نے انہیں (فوری طور پر) قبول کرنے (کے معاملے میں لانے) سے انکار کر دیا اور کہا: یہاں تک کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ماجرا سنا دوں۔ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور سارا ماجرا آپ کو سنایا اور کہا اے اللہ کے رسول! میں نے فاتحہ الکتاب کے علاوہ اور کوئی دم نہیں کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسکرائے اور فرمایا: تمہیں کیسے پتہ چلا کہ وہ دم (بھی) ہے؟ پھر انہیں لے لو اور اپنے ساتھ میرا بھی حصہ رکھو۔ [صحيح مسلم/كتاب السلام/حدیث: 5733]
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کچھ ساتھی سفر پر تھے تو وہ عرب قبائل میں سے ایک قبیلے کے پاس سے گزرے اور ان سے مہمان نوازی چاہی تو انہوں نے ان کی مہمان نوازی نہ کی، (بعد میں) وہ صحابہ سے پوچھنے لگے: کیا تم میں کوئی دم کرنے والا ہے؟ کیونکہ قبیلے کا سردار، اسے بچھو نے ڈس لیا ہے یا اس کی عقل میں خرابی پیدا ہو گئی ہے، تو ان میں سے ایک نے کہا: ہاں، سو وہ ان کے سردار کے پاس گیا اور اسے «فَاتِحَةُ الْكِتَابِ» فاتحہ الکتاب سے دم کیا، وہ آدمی تندرست ہو گیا اور انہوں نے بکریوں کا ایک ریوڑ دیا، سو اس نے ساتھیوں کی بات ماننے سے انکار کیا اور کہا: یہاں تک کہ میں اس کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کروں، سو وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس واقعہ کا تذکرہ کیا اور کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! اللہ کی قسم! میں نے تو صرف سورہ فاتحہ سے دم کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسکرا پڑے اور فرمایا: تمہیں کیسے پتہ چلا کہ یہ دم ہے؟ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان سے لے لو اور اپنے ساتھ میرا بھی حصہ رکھو۔ [صحيح مسلم/كتاب السلام/حدیث: 5733]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2201
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو سعيد الخدري، أبو سعيدصحابي
👤←👥علي بن داود الناجي، أبو المتوكل
Newعلي بن داود الناجي ← أبو سعيد الخدري
ثقة
👤←👥جعفر بن أبي وحشية اليشكري، أبو بشر
Newجعفر بن أبي وحشية اليشكري ← علي بن داود الناجي
ثقة
👤←👥هشيم بن بشير السلمي، أبو معاوية
Newهشيم بن بشير السلمي ← جعفر بن أبي وحشية اليشكري
ثقة ثبت كثير التدليس والإرسال الخفي
👤←👥يحيى بن يحيى النيسابوري، أبو زكريا
Newيحيى بن يحيى النيسابوري ← هشيم بن بشير السلمي
ثقة ثبت إمام
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
2276
انطلق نفر من أصحاب النبي في سفرة سافروها حتى نزلوا على حي من أحياء العرب فاستضافوهم فأبوا أن يضيفوهم فلدغ سيد ذلك الحي فسعوا له بكل شيء لا ينفعه شيء فقال بعضهم لو أتيتم هؤلاء الرهط الذين نزلوا لعله أن يكون عند بعضهم شيء فأتوهم فقالوا يا
صحيح البخاري
5007
ما كان يدريه أنها رقية اقسموا واضربوا لي بسهم
صحيح مسلم
5735
ما كان يدريه أنها رقية اقسموا واضربوا لي بسهم معكم
صحيح مسلم
5733
ما أدراك أنها رقية ثم قال خذوا منهم واضربوا لي بسهم معكم
جامع الترمذي
2063
ما علمت أنها رقية اقبضوا الغنم واضربوا لي معكم بسهم
جامع الترمذي
2064
ما يدريك أنها رقية ولم يذكر نهيا منه وقال كلوا واضربوا لي معكم بسهم
سنن أبي داود
3418
من أين علمتم أنها رقية أحسنتم واضربوا لي معكم بسهم
سنن أبي داود
3900
من أين علمتم أنها رقية أحسنتم اقتسموا واضربوا لي معكم بسهم
سنن ابن ماجه
2156
أو ما علمت أنها رقية اقتسموها واضربوا لي معكم سهما
بلوغ المرام
773
إن أحق ما أخذتم عليه أجرا كتاب الله
Sahih Muslim Hadith 5733 in Urdu