صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
40. باب تحريم قتل الهرة:
باب: بلی کے مارنے کی ممانعت۔
ترقیم عبدالباقی: 2243 ترقیم شاملہ: -- 5856
وحدثنا أَبُو كُرَيْبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ . ح وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَفِي حَدِيثِهِمَا رَبَطَتْهَا، وَفِي حَدِيثِ أَبِي مُعَاوِيَةَ حَشَرَاتِ الْأَرْضِ،
ابومعاویہ اور خالد بن حارث نے ہمیں حدیث سنائی کہا: ہمیں ہشام نے اسی سند کے ساتھ حدیث بیان کی، ان دونوں کی حدیث میں ہے:”اس عورت نے اسے باندھ دیا۔“اور ابومعاویہ کی حدیث میں ہے:”حشرات الارض (زمین کے کیڑے مکوڑے) (کھا لیتی)۔“ [صحيح مسلم/كتاب السلام/حدیث: 5856]
امام صاحب اپنے دو اور اساتذہ کی سندوں سے بیان کرتے ہیں، ”اسے باندھے رکھا۔“ اور ابو معاویہ کی روایت میں «خَشَاشِ» (کا لفظ ہے)۔ [صحيح مسلم/كتاب السلام/حدیث: 5856]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2243
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 5856 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5856
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے،
کسی جاندار کو باندھ کر کھانے پینے سے محروم رکھنا جائز نہیں ہے،
اگر باندھا ہے تو اس کے کھانے پینے کا انتظام کرنا چاہیے تاکہ وہ بھوکا پیاسا نہ مر جائے۔
امام نووی رحمہ اللہ نے جو مطلقا بلی کو مارنے کی حرمت کا باب باندھا ہے،
وہ اس حدیث سے ثابت نہیں ہوتا۔
اگر وہ موذی ہے تو مار سکتا ہے بشرطیکہ ظلم نہ کرے اور بھوکی پیاسی رکھ کر نہ مارے۔
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے،
کسی جاندار کو باندھ کر کھانے پینے سے محروم رکھنا جائز نہیں ہے،
اگر باندھا ہے تو اس کے کھانے پینے کا انتظام کرنا چاہیے تاکہ وہ بھوکا پیاسا نہ مر جائے۔
امام نووی رحمہ اللہ نے جو مطلقا بلی کو مارنے کی حرمت کا باب باندھا ہے،
وہ اس حدیث سے ثابت نہیں ہوتا۔
اگر وہ موذی ہے تو مار سکتا ہے بشرطیکہ ظلم نہ کرے اور بھوکی پیاسی رکھ کر نہ مارے۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 5856]
Sahih Muslim Hadith 5856 in Urdu
خالد بن الحارث الهجيمي ← هشام بن عروة الأسدي