صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
5. باب استعمال المسك وانه اطيب الطيب وكراهة رد الريحان والطيب:
باب: بہتر خوشبو مشک کا بیان اور خوشبو کو پھیر دینے کی ممانعت۔
ترقیم عبدالباقی: 2253 ترقیم شاملہ: -- 5883
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، كِلَاهُمَا، عَنْ الْمُقْرِئِ ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ، حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي أَيُّوبَ ، حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ عُرِضَ عَلَيْهِ رَيْحَانٌ فَلَا يَرُدُّهُ، فَإِنَّهُ خَفِيفُ الْمَحْمِلِ طَيِّبُ الرِّيحِ ".
عبدالرحمٰن اعرج نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”جس شخص کو ریحان (خوشبو دار پھول یا ٹہنی) دی جائے تو وہ اسے مسترد نہ کرے کیونکہ وہ اٹھانے میں ہلکی اور خوشبو میں عمدہ ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الألفاظ من الأدب وغيرها/حدیث: 5883]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کو خوشبودار پھول دیا جائے تو وہ اسے واپس نہ کرے، کیونکہ اس کو اٹھانا یا اس کا عطیہ دینا آسان ہے اور اس کی بو عمدہ اور پاکیزہ ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الألفاظ من الأدب وغيرها/حدیث: 5883]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2253
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 5883 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5883
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
خفيف المحمل:
اس کا اٹھانا یا برداشت کرنا آسان ہے،
جس کو خوشبو کا تحفہ دیا گیا ہے،
وہ اس کے لیے بوجھ نہیں ہے اور نہ ہی یہ تحفہ دینے والے کے لیے بوجھ ہے،
رد کرنے کی صورت میں بلاوجہ اس کی دل شکنی ہوگی،
جو مناسب نہیں ہے۔
مفردات الحدیث:
خفيف المحمل:
اس کا اٹھانا یا برداشت کرنا آسان ہے،
جس کو خوشبو کا تحفہ دیا گیا ہے،
وہ اس کے لیے بوجھ نہیں ہے اور نہ ہی یہ تحفہ دینے والے کے لیے بوجھ ہے،
رد کرنے کی صورت میں بلاوجہ اس کی دل شکنی ہوگی،
جو مناسب نہیں ہے۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 5883]
عبد الرحمن بن هرمز الأعرج ← أبو هريرة الدوسي