صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
5. باب استعمال المسك وانه اطيب الطيب وكراهة رد الريحان والطيب:
باب: بہتر خوشبو مشک کا بیان اور خوشبو کو پھیر دینے کی ممانعت۔
ترقیم عبدالباقی: 2254 ترقیم شاملہ: -- 5884
حَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الْأَيْلِيُّ ، وَأَبُو طَاهِرٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ عِيسَى ، قَالَ أَحْمَدُ: حَدَّثَنَا، وقَالَ الْآخَرَانِ: أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي مَخْرَمَةُ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، قَالَ: " كَانَ ابْنُ عُمَرَ إِذَا اسْتَجْمَرَ، اسْتَجْمَرَ بِالْأَلُوَّةِ غَيْرَ مُطَرَّاةٍ، وَبِكَافُورٍ يَطْرَحُهُ مَعَ الْأَلُوَّةِ، ثُمَّ قَالَ: هَكَذَا كَانَ يَسْتَجْمِرُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ".
نافع نے کہا: حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب خوشبو کا دھواں لیتے تو عود کا دھواں لیتے، اس میں کسی اور چیز کی آمیزش نہ ہوتی اور کافور کا دھواں لیتے۔ اس میں کچھ عود ملا لیتے، پھر بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسی طرح خوشبو کا دھواں لیتے (اور کپڑوں میں بساتے) تھے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الألفاظ من الأدب وغيرها/حدیث: 5884]
حضرت نافع بیان کرتے ہیں، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہما جب خوشبو کی دھونی لیتے تو اُلُوَّة [صحيح مسلم/كتاب الألفاظ من الأدب وغيرها/حدیث: 5884]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2254
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 5884 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5884
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
الوة:
(اگر)
ایک خوشبودار لکڑی ہے،
جسے خوشبو کے لیے سلگایا جاتا ہے۔
غير مطراة:
خوشبو میں اضافہ کے لیے اس کے اندر کوئی اور خوشبو نہ ڈالتے،
کبھی کبھی اس کے ساتھ کافور ڈال دیتے تھے۔
مطراة:
آمیزش کرنا۔
مفردات الحدیث:
الوة:
(اگر)
ایک خوشبودار لکڑی ہے،
جسے خوشبو کے لیے سلگایا جاتا ہے۔
غير مطراة:
خوشبو میں اضافہ کے لیے اس کے اندر کوئی اور خوشبو نہ ڈالتے،
کبھی کبھی اس کے ساتھ کافور ڈال دیتے تھے۔
مطراة:
آمیزش کرنا۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 5884]
نافع مولى ابن عمر ← عبد الله بن عمر العدوي