صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
9. باب إثبات حوض نبينا صلى الله عليه وسلم وصفاته:
باب: حوض کوثر کا بیان۔
ترقیم عبدالباقی: 2298 ترقیم شاملہ: -- 5982
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَزِيعٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ مَعْبَدِ بْنِ خَالِدٍ ، عَنْ حَارِثَةَ ، أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " حَوْضُهُ مَا بَيْنَ صَنْعَاءَ، وَالْمَدِينَةِ "، فَقَالَ لَهُ الْمُسْتَوْرِدُ : أَلَمْ تَسْمَعْهُ؟ قَالَ: الْأَوَانِي، قَالَ: لَا، فَقَالَ الْمُسْتَوْرِدُ: تُرَى فِيهِ الْآنِيَةُ مِثْلَ الْكَوَاكِبِ.
ابن ابی عدی نے شعبہ سے، انہوں نے معبدبن خالد سے، انہوں نے حضرت حارثہ بن وہب خزاعی رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ نے فرمایا:”آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا حوض (اتنا چوڑا ہے) جتنا صنعاء اور مدینہ کے درمیان (کا فاصلہ) ہے۔“حضرت مستورد بن شداد رضی اللہ عنہ نے ان (حضرت حارثہ رضی اللہ عنہ) سے کہا: آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نہیں سنا، کہ آپ نے فرمایا:”برتن“؟ انہوں نے کہا: نہیں تو مستورد رضی اللہ عنہ نے کہا:”اس میں برتن ستاروں کی طرح نظر آئیں گے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الفضائل/حدیث: 5982]
حضرت حارثہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”میرا حوض، صنعاء اور مدینہ کے فاصلے کے برابر ہے۔“ تو حضرت مستورد رضی اللہ عنہ نے ان سے پوچھا: ”کیا آپ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے برتنوں کے بارے میں نہیں سنا؟“ انہوں نے کہا: ”نہیں“، تو حضرت مستورد رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اس میں برتن ستاروں کی مانند دکھائی دیں گے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الفضائل/حدیث: 5982]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2298
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
6591
| كما بين المدينة وصنعاء |
صحيح مسلم |
5982
| حوضه ما بين صنعاء والمدينة |
Sahih Muslim Hadith 5982 in Urdu
حارثة بن وهب الخزاعي ← المستورد بن شداد القرشي